حلب کی جنگ بندی کو بچانے کے لئے بین الاقوامی کوششیں
ماسکو: طہ عبد الواحد کل مشرقی حلب کی جنگ بندی اور وہاں محصور شہریوں کو نکالنے کے معاہدہ کو بچانے کی بین الاقوامی کوششیں اس وقت تیز ہوئیں جب اس معاہدہ کو نافذ کر نے کے سلسلہ میں ایران کی طرف سے چند شرطیں عائد کی گئیں جن میں عام شہریوں کے […]

ماسکو: طہ عبد الواحد
کل مشرقی حلب کی جنگ بندی اور وہاں محصور شہریوں کو نکالنے کے معاہدہ کو بچانے کی بین الاقوامی کوششیں اس وقت تیز ہوئیں جب اس معاہدہ کو نافذ کر نے کے سلسلہ میں ایران کی طرف سے چند شرطیں عائد کی گئیں جن میں عام شہریوں کے انخلاء کی اجازت دئیے جانے کے بدلہ میں ادلب کے الفوعا اور کفریا نامی شہروں کے محاصرہ کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
انقرہ اور ماسکو نے یقین دہانی کرایا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے۔
ترکی ایوان صدر کے ذرائع نے بتایا کہ دونوں فریقوں نے گفتگو کے درمیان حلب سے متعلق فائر بندی معاہدہ کے سلسلہ میں پرزور انداز میں کہا کہ جس طرح اس معاہدہ کی تعمیل ضروری ہے بالکل اسی طرح اس معاہدہ کی خلاف ورزیوں سے باز آنا بھی ضروری ہے۔