نہم میں یمنی فوج کی پیش قدمی
تعز: "الشرق الاوسط” کل یمنی فوج دارالحکومت صنعا کے مشرقی جانب نہم کے محاذ میں نئے علاقے آزاد کرانے میں کامیاب رہی۔ مسلح افواج کے ذرائع ابلاغ کے مرکز نے بیان دیا کہ صنعا کے مشرق میں نہم کے محاذ پر مسلح افواج کی پیش قدمی جاری ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ […]

تعز: "الشرق الاوسط”
کل یمنی فوج دارالحکومت صنعا کے مشرقی جانب نہم کے محاذ میں نئے علاقے آزاد کرانے میں کامیاب رہی۔ مسلح افواج کے ذرائع ابلاغ کے مرکز نے بیان دیا کہ صنعا کے مشرق میں نہم کے محاذ پر مسلح افواج کی پیش قدمی جاری ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ حوثی وصالح کی انقلابی ملیشیاؤں کو کئی ایک مقامات سے بھگا کر قرن، دعہ اور سرحان نامی دیہاتوں کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔
عرب اتحادی لڑاکا طیاروں نے دو فضائی حملوں میں ملیشیاؤں کی کمک کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین ٹھانے تباہ اور کئی ایک ہلاک وزخمی ہوئے۔
فوج کی یہ پیش قدمی پرسوں جبلِ نہدین، سد العقران اور اس کے نواح میں واقع پہاڑوں کو آزاد کرانے کی خاطر شدید جھڑپوں کے بعد ہے، جس کے دوران باغی ملیشیاؤں کے 24 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے جب کہ 9 کو قیدی بنا لیا گیا تھا۔
اسی طرح کل عرب اتحادی لڑاکا طیاروں نے (صنعا سے 50 کلومیٹر دور) یمنی گورنریٹ عمران میں حوثی اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کی ہم نوا فوج کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے۔
جرمن خبر رساں ادارے نے یمنی ذرائع کے بیان کو نقل کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی جنگی طیاروں نےچھٹے ملٹری ریجن کے ہیڈ کوارٹر "310 برگیڈ” اور جبل المرحہ کو کئی فضائی حملوں کے داران نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق، عمران شہر زبردست دھماکوں سے لرز اٹھا اور ان علاقوں میں فوری طور پر بغیر کسی واضح نقصان کے دھوئیں کی بڑی مقدار کو اٹھتے ہوئے دیکھا گیا۔