ایک چینی نوجوان نے اپنے والدین کو شادی کرنے کے لئے پیہم اصرار کرنے پر جان سے مار دیا
قاہرہ: "الشرق الاوسط آن لائن” ایک 25 سالہ چینی نوجوان نے اپنے والدین کو سونے کی حالت میں چاقو سے مار کر ہلاک کردیا اور یہ دعوی کیا کہ وہ دونوں اسے شادی کرنے کے لئے پیہم دباؤ ڈال رہے تھے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے یہ ذکر کیا کہ چین کے ضلع ہاینان کے […]

قاہرہ: "الشرق الاوسط آن لائن”
ایک 25 سالہ چینی نوجوان نے اپنے والدین کو سونے کی حالت میں چاقو سے مار کر ہلاک کردیا اور یہ دعوی کیا کہ وہ دونوں اسے شادی کرنے کے لئے پیہم دباؤ ڈال رہے تھے۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل نے یہ ذکر کیا کہ چین کے ضلع ہاینان کے ایک گاؤں یانشی میں ایک نوجوان نے اپنے سورہے والدین کو 30 ستمبر کو قتل کردینے کے بعد ایک انٹرنیٹ کیفے گیا جہاں وہ دیر تک کمپیوٹر گیم کھیلتا رہا۔
رپورٹ کے مطابق یہ چینی نوجوان ایک پھول کی دکان میں کام کرتا ہے، اور قتل کرنے کے بعد وہ اس نیٹ کیفے کا مسلسل چکر لگاتا رہا اور رات دیر تک وہ نیٹ کیفے میں ہی وقت گذارتا تھا حتی کہ مقتولین کی لاش کا انکشاف 8 اکتوبر کو اس وقت ہوا جب اس نوجوان کے دادا جن کی عمر 80 سال ہے نے مقتولین کے گھر سے آرہی لاشوں کے سڑنے کی بدبو سونگھی۔
نوجوان نے پکڑے جانے کے بعد یہ اعتراف کیا اس نے اپنے والدین کو کچن کے چاقو سے قتل کردیا کیوں کہ وہ اس پر شادی کرنے کے لئے مسلسل دباؤ ڈال رہے تھے۔ پولیس کو مقتولین کی لاشیں بری حالت میں ملیں ان کے سر اور سینوں پر چاقو مارنے کے نشانات تھے۔