دل كے امراض كو كم كرنے والے نئے ٹوتھ پیسٹ كا ايجاد

قاہره: الشرق الاوسط اون لائن اسكالرز كى ايک جماعت نے ايک نيا ٹوتھ پیسٹ ايجاد كيا ہے جس كے ذريعہ دل ودماغ کى بيماريوں سے بچنا ممكن ہو سكتا ہے۔ برطانيہ كے «ڈيلى ميل» نامى اخبار نے امريكہ كى فلوریڈا اٹلانٹک یونیورسٹی كے اسكالرز سے خبر نقل كى ہے كہ "يہ مسلمہ حقیقت ہے كہ […]

دل كے امراض كو كم كرنے والے نئے ٹوتھ پیسٹ كا ايجاد
19-2

قاہره: الشرق الاوسط اون لائن

اسكالرز كى ايک جماعت نے ايک نيا ٹوتھ پیسٹ ايجاد كيا ہے جس كے ذريعہ دل ودماغ کى بيماريوں سے بچنا ممكن ہو سكتا ہے۔ برطانيہ كے «ڈيلى ميل» نامى اخبار نے امريكہ كى فلوریڈا اٹلانٹک یونیورسٹی كے اسكالرز سے خبر نقل كى ہے كہ "يہ مسلمہ حقیقت ہے كہ دانتوں اور مسوڑوں كى صحت اور پورے جسم پر اثرانداز ہونے والے اور دل ودماغ کى بيماريوں كا سبب بننے والے سوزشى امراض كے مابين ايک تعلق ہے اور يہيں سے ہميں يہ خیال آیا كہ ہم جسم كے سوزشى امراض كے علاج اور ٹیٹار كو ختم كرنے كے لئے ايک ٹوتھ پیسٹ كا ايجاد كريں۔

اسكالرز نے پرزور انداز ميں كہا ہے كہ يہ نيا ٹوتھ پیسٹ ٹیٹار کی کمزوری کو ختم کر دے گا، اور اسى كے ساتھ ساتھ اسكا اثر جسم كے دوسرے اعضاء پر بهى ہوتا ہے، انہوں نے دو مہينہ كى مدت ميں اكسٹھ مريضوں پر اس كا تجربہ بهى كيا، اور بيماروں كو دو جماعتوں ميں تقسيم كر ديا گيا- پہلى جماعت نے عام ٹوتھ پیسٹ استعمال كيا جبكہ دوسرى جماعت نے اسكالرز كى ايجاد كردہ ٹوتھ پیسٹ كا استعمال كيا، پهر مطالعہ سے معلوم ہوا كہ دوسرى جماعت كى سوزش كا معيار انتیس فيصد كم ہو گيا ۔ اسكالرز نے پرزور انداز ميں يہ بهى كہا كہ اس دوا كا اثر کولیسٹرول كو كم كرنے والی ان دواؤوں كے اثر كے مساوى ہے جنہيں دل كے اور خونی رگوں کے مريض كهاتے ہيں۔