لبنان کے بعد .. حزب اللہ کی طرف سے شامی قانونی حکمرانی بالادستی کی پامالی
بیروت – لندن: "الشرق الاوسط” لبنان کے شمالی سرحد سے متصل شام کے صوبۂ حمص کے قصیر نامی شہر میں نام نہاد حزب اللہ کی طرف سے منظم شدہ فوجی پریڈ پر کوئی سرکاری لبنانی موقف سامنے نہیں آیا، جبکہ لبنان کی سرکاری خاموشی کے سایہ میں حزب اللہ کی طرف سے […]

بیروت – لندن: "الشرق الاوسط”
لبنان کے شمالی سرحد سے متصل شام کے صوبۂ حمص کے قصیر نامی شہر میں نام نہاد حزب اللہ کی طرف سے منظم شدہ فوجی پریڈ پر کوئی سرکاری لبنانی موقف سامنے نہیں آیا، جبکہ لبنان کی سرکاری خاموشی کے سایہ میں حزب اللہ کی طرف سے ہوئے شامی قانونی بالا دستی کی پامالی پر لبنانی اور شامی سرگرم کارکنوں نے زبردست تنقید کیا ہے اورالشرق الاوسط کے سوال کے جواب میں لبنانی وزارتی ذرائع نے بتایا کہ ” ہم اس مسئلے سے نمٹنے پر قادر نہیں ہیں”۔
"حزب اللہ” نے لبنانی باشندوں کی حفاظت کے نام پر شام کی جنگ میں داخل ہونے کے آغاز ہی سے قصیر نامی شہر کواپنا ٹھکانہ بنا لیا تھا، لہذا اس طرح اس نے لبنانی قانونی حکمرانی بالا دستی کی پامالی کے بعد شامی حکمرانی بالادستی کو پامال کیا۔
بین الاقوامی سطح پر یورپی یونین کے ممالک نے کل شامی حکومت کے ذمہ دار حکمرانوں کے خلاف چند نئے انفرادی پابندیوں کی توثیق کر دی ہے، فی الوقت اس میں 32 وزیروں میں سے17 وزیر شامل ہیں جبکہ ان کے علاوہ مرکزی بینک کے گورنربھی اس میں شامل ہیں۔