ہالینڈ کے پارلیمنٹ کی طرف سے نقاب پر جزوی پابندی

اسکول اور ہسپتال شامل لاہائی: "الشرق الاوسط” ہالینڈ کی پارلیمنٹ نے بڑی اکثریت کے ساتھ ہسپتال، اسکول، پبلک ٹرانسپورٹ اور سرکاری اداروں جیسے عوامی مقامات میں نقاب پہننے پر پابندی عائد کرنے کا ایک قانونی مسودہ کی منظوری دے دی ہے اور اس قانون کے تحت مذکورہ مقامات میں نقاب پہننے پر [&h

ہالینڈ کے  پارلیمنٹ کی طرف سے نقاب پر جزوی پابندی
اسکول اور ہسپتال شامل
halend

لاہائی: "الشرق الاوسط”

ہالینڈ کی  پارلیمنٹ نے بڑی اکثریت کے ساتھ ہسپتال، اسکول، پبلک ٹرانسپورٹ اور سرکاری اداروں جیسے عوامی مقامات میں نقاب پہننے پر پابندی عائد کرنے کا ایک قانونی مسودہ کی منظوری دے دی ہے اور اس قانون کے تحت مذکورہ مقامات میں  نقاب پہننے پر چار سو یورو تک جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ہالینڈ فرانس، بلجئیم اور بلغاریہ کے بعد نقاب پر پابندی لگانے والا یوروپ یونین کا پانچواں ملک ہو گیا ہے جبکہ ہالینڈ کے وزیر داخلہ رونالڈ بلاسٹریک نے پابندی کے مطالبہ کی نمائش میں کہا تھا کہ نقاب دوسروں کے ساتھ رابطہ کرنے اور شخصیت کی شناخت میں رکاوٹ ہے اور عوامی مقامات پر لوگوں کا ایک دوسرے کو دیکھنا ضروری اور اہم ہے۔

جرمنی خبر رساں ادارہ کے مطابق زبردست مخالفت کے باوجود اس قانون کا نفاذ کر دیا گیا  جبکہ حکومت کی سب سے اعلی سمجھی جانے والا مشاورتی ادارہ  یعنی ریاستی کونسل نے  کئی مرتبہ اس قانون کا انکار کیا اور کہا کہ یہ قانون دینی آزادی کے مخالف ہے۔