اقوام متحدہ کا حلب میں «بڑے قبرستان» سے خبردار

سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس اور واشنگٹن کا روس کی "ویٹو” طاقت سے بچنے کے لئے جنرل اسمبلی کا سہارا نیو یارک: جوردن دقامسہ شام کے شہر حلب میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کی خاطر کل شام عالمی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے دوران شام کے لئے […]

اقوام متحدہ کا حلب میں «بڑے قبرستان» سے خبردار
سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس اور واشنگٹن کا روس کی "ویٹو” طاقت سے بچنے کے لئے جنرل اسمبلی کا سہارا
%d8%ad%d9%84%d8%a8-22

نیو یارک: جوردن دقامسہ

شام کے شہر حلب میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کی خاطر کل شام عالمی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے دوران شام کے لئے اقوام متحدہ کے ایلچی سٹیفن ڈی میستورا نے انتباہ کیا کہ مشرقی حلب کا زوال ریکارڈ انسانی بحران کا باعث بن سکتا ہے، انہوں نے اشارہ کیا کہ گذشتہ چند دنوں میں تنازعہ کے سبب ہزاروں افراد فرار ہوگئے ہیں۔

ڈی میستورا نے حلب میں امداد کی غیر مشروط رسائی کے لئے اور شہر سے فرار ہونے والوں کو سزا نہ دینے کی ضمانت دینے کے لئے معینہ طرفین پر زور دیا۔ ڈی میستورا نے سلامتی کونسل سے حکومتی وزیر خارجہ "ولید المعلم” کے سامنےانکی طرف سے پیش کردہ تجویز کو اپنانے کا مطالبہ کیا اور حلب کے مشرقی علاقوں میں بمباری کے الزامات کی تحقیقات کی خاطر اقوام متحدہ کے تفتیشی افراد کو تعینات کرے۔

ریاست ہائے متحدہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے نمائندگان نے روسی وشامی افواج کی حلب پر مسلسل بمباری پر سخت جملے کہے اور انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انکی افواج کے حملوں کی وجہ سے حالات مزید بدتر ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں امریکہ کی خاتون نمائندہ "سمانثا پاور” نے نشاندہی کی کہ بین الاقوامی برادری بگڑتی ہوئی صورت حال کے خاتمے پر بات چیت کرنے کے لئے روسی «ویٹو» پاور کے دوبارہ استعمال کرنے کی صورت میں جنرل اسمبلی کی طرف رجوع کرے گی۔

اس کے جواب میں، اقوام متحدہ میں انسانی بنیادوں پر کاروائیوں کے ذمے دار "اسٹیفن اوبرائن، نے اجلاس کے دوران خبردار کیا کہ شہر حلب کا مشرقی علاقہ "قبرستان میں تبدیل ہو جائے گا”۔ اوبرائن نے کہا کہ: "متنازع گروپوں سے ہم اپیل کرتے ہیں کہ انسانی بنیادوں پر وہ اپنے اثر ورسوخ کو استعمال کرتے ہوئے شہریوں کی حفاظت کریں اور انہیں مشرقی حلب سے محصور علاقے تک پہنچانے کے لئے حتی المقدور کوشش کریں اس سے قبل کہ یہ ایک بڑے قبرستان میں تبدیل ہو۔