ایران صومالیہ کے راستے یمنی انقلابیوں کو مسلح کر رہا ہے: برطانوی رپورٹ
اقوام متحدہ میں بلیک لسٹ حوثی رہنما عرب اتحادیوں کے حملے کا نشانہ لندن – تعز: "الشرق الاوسط” یورپی یونین کی مالی معاونت سے چلنے والی تحقیقی یا تنازعوں سے نمٹنے والی تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ ایران صومالیہ کے ذریعے یمن میں اپنے اتحادی حوثییوں کو ہتھیار فراہمی میں […]
اقوام متحدہ میں بلیک لسٹ حوثی رہنما عرب اتحادیوں کے حملے کا نشانہ

لندن – تعز: "الشرق الاوسط”
یورپی یونین کی مالی معاونت سے چلنے والی تحقیقی یا تنازعوں سے نمٹنے والی تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ ایران صومالیہ کے ذریعے یمن میں اپنے اتحادی حوثییوں کو ہتھیار فراہمی میں ملوث ہے۔
برطانیہ میں قائم شدہ "مسلح تنازعوں پر تحقیقی” تنظیم نے کہا کے کہ "اس نے فروری 2016 میں روز مرہ کی تفتیش کے دوران اسلحہ کی اس تصویر کا تجزیہ کر لیا ہے جس میں آسٹریلوی اور فرانسیسی بحری جہاز کے ذریعے یہ اسلحہ صومالیہ کے راستے حوثیوں کی طرف سمگل کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صومالیہ جانے والے "ڈاؤ” نامی آسٹریلوی جہاز میں کلاشنکوف رائفلوں اور ایک سو ایرانی ساختہ راکٹ لانچر سمیت دو ہزار سے زائد ہتھیار تھے۔
اسی ضمن میں تعز میں عسکری کمیٹی نے رواں ہفتے کے آغاز میں تعز شہر سے باہر عرب اتحادی افواج کے حملوں میں میدانی حوثی ملیشیاؤں کے رہنما ابو علی الحاکم کے زخمی ہونے کا انکشاف کیا ہے جو عالمی سلامتی کونسل کی جنگی مجرموں کی فہرست میں شامل ہیں۔