سعودی عرب عوامی سرمایہ کاری فنڈ کے ذریعہ تیل پر انحصار کم کرنے کے مرحلہ کو فروغ دے رہا ہے

ریاض: شجاع بقمی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ملک کے احتیاطی بجٹ سے سعودی پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کے نام ایک سو ارب ریال (26.6 ارب ڈالر) کی رقم کی منظوری دے کر فنڈ کی سرمایہ کاری کی طاقت کو فروغ دیا ہے جس کی وجہ سے یہ سرکاری […]

سعودی عرب عوامی سرمایہ کاری فنڈ کے ذریعہ  تیل پر انحصار کم کرنے کے مرحلہ کو فروغ دے رہا ہے
2

ریاض: شجاع بقمی

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ملک کے احتیاطی بجٹ سے سعودی پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کے نام ایک سو ارب ریال (26.6 ارب ڈالر) کی رقم کی منظوری دے کر فنڈ کی سرمایہ کاری کی طاقت کو فروغ دیا ہے جس کی وجہ سے یہ سرکاری فنڈوں میں دنیا میں سب سے زیادہ متحرک اور  بااثر فنڈ قرار پائیگا۔

سعودی عرب میں عوامی سرمایہ کاری فنڈ نے سرمایہ کاری کی بنیاد کو فروغ دینےاور ٹیکنالوجی، صنعت، غذائی شعبے اور نقل وحرکت پر مشتمل نئے  پارٹنرشپس میں داخل ہونے کے لئے سنجیدہ اقدامات کرنا شروع کر دیا ہے دریں اثنا نئے سال 2017 میں زیادہ نئی سرمایہ کاریاںکے دیکھے جانے کی امید کی جارہی ہے جبکہ سال رواں 2016 میں یہ سب سے زیادہ متحرک اور فعال فنڈ شمار کیا گیا ہے۔

سعودیہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے ذریعہ معیشت کو متنوع کرنے اور زیادہ پائیدار آمدنی کے ذرائع کو تلاش کرنے کے لئے کوشاں ہے جبکہ متعینہ مدت میں "2030 میں سعودی خواب” نامی پروگرام کے دائرہ میں ایک سو ارب ریال کی سرمایہ کاری کے ہونے کی توقع کی جا رہی ہے اور اسی طرح اس بات کی بھی امید کی جارہی ہے کہ اجمالی منافعہ پر ان سرمایہ کاریوں کا مثبت کردار ہوگا۔