یمنی صدر کا معزول صدر اور حوثی رہنما کو جلا وطن کرنے کا مطالبہ

ان کا کہنا ہے کہ وہ یمن کی حکومت عبوری مرحلے کے تحت منتخب ہونے والے صدر ہی کے حوالے کریں گے   ریاض: "الشرق الاوسط” یمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادی نے کہا ہے کہ وہ یمن کی حکومت عبوری مرحلے کے تحت منتخب ہونے والے صدر ہی […]

یمنی صدر کا معزول صدر اور حوثی رہنما کو جلا وطن کرنے کا مطالبہ
ان کا کہنا ہے کہ وہ یمن کی حکومت عبوری مرحلے کے تحت منتخب ہونے والے صدر ہی کے حوالے کریں گے
1481019367621618600

ریاض: "الشرق الاوسط”

یمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادی نے کہا ہے کہ وہ یمن کی حکومت عبوری مرحلے کے تحت منتخب ہونے والے صدر ہی کے حوالے کریں گے۔

اقوام متحدہ کے سفیر اسماعیل ولد الشیخ احمد کی طرف سے پیش کردہ روڈ میپ کے جواب کے ضمن میں یمن کے تسلیم شدہ صدر نے مطالبہ کیا کہ معزول صدر علی صالح اور حوثی رہنما عبد الملک حوثی کو یمن سےدس سال کے لئے جلا وطن کر دیا جائے۔

یمنی حکومت نے یقین دہانی کی کہ ولد الشیخ کی جانب سے پیش کردہ اقوام متحدہ کا روڈ میپ حل کی شرائط کی خلاف ورزی کے علاوہ یمن میں استحکام کی ضمانت نہیں کرتا۔