سلامتی اور ترقی خلیجی سربراہی اجلاس میں سر فہرست
خادم حرمین کا دہشت گردی، فرقہ واریت اور مداخلت کے اتحاد کے بارے میں انتباہ – بحرین کے بادشاہ کی بے مثال وحدت کی دعوت منامہ: میرزا الخویلدی – عبید السہیمی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے یقین دہانی کی کہ دہشت گردی کے واقعات اور بعض عرب […]
خادم حرمین کا دہشت گردی، فرقہ واریت اور مداخلت کے اتحاد کے بارے میں انتباہ – بحرین کے بادشاہ کی بے مثال وحدت کی دعوت

منامہ: میرزا الخویلدی – عبید السہیمی
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے یقین دہانی کی کہ دہشت گردی کے واقعات اور بعض عرب ممالک کہ اندرونی تنازعات سے متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، فرقہ واریت اور واضح مداخلت کے اتحاد کا حتمی نتیجہ نے امن و استحکام کو تہہ وبالا کر دیا ہے”۔
شاہ سلمان نے کل بحرینی دارالحکومت منامہ میں منعقدہ عرب خلیجی تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس میں افتتاحی خطاب کے دوران امن اور ترقی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عرب کے خطے کو "سخت پیچیدہ حالات اور بحرانوں کا سامنا ہے جو ہم سب سے مطالبہ کرتا ہے کہ ہم سب باہمی مل کر ذمہ داری اور عزم کے ساتھ اس سے نمٹیں اور ہمیں چاہیئے کہ ہم خطے کے امن و استقرار اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کی بنیادوں کو مستحکم کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو تیز کرنا ہوگا”۔
بحرینی بادشاہ، شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے سربراہی اجلاس کا افتتاح کیا، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "بے مثال وحدت کے ذریعے ہماری کونسل اپنی کامیابی کی مسلسل حفاظت کرتے ہوئے عالمی سطح پر اپنےکردار کو مؤثر بنا سکتی ہے”۔
آج خلیجی تعاون کونسل کا 37 واں سربراہی اجلاس "الصخیر محل” میں اختتام پزیر ہو رہا ہے۔ علاوہ ازیں بحرین میں خلیجی برطانوی سربراہی اجلاس بھی منعقد ہو رہا ہے جس میں برطونوی خاتون وزیراعظم ٹریزا مای بھی شرکت کر رہی ہیں، جنہوں نے کل بحرینی برطانوی بحریہ بیس میں برطانوی فوجیوں سے ملاقات کے دوران یقین خلیج میں سلامتی سے انکے ملک کی وابستگی کی یقین دہانی کی جیسا کہ اس کا وعدہ ہے، (برطانوی سیکورٹی)۔