سعودی عرب کی طرف سے برطانوی کمپنیوں کو پانچ سال کا ویزا دینے کا فیصلہ

ریاض: عبد الہادی حبتور برطانوی دفتر خارجہ کے اعلان کے مطابق سعودی عرب نے پہلی مرتبہ برطانوی کمپنیوں کو پانچ سال کی مدت میں ایک سے زیادہ مرتبہ سعودی عرب میں انٹری ویزا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر اس بات کا اعلان کیا […]

سعودی عرب کی طرف سے برطانوی کمپنیوں کو پانچ سال کا ویزا دینے کا فیصلہ
%d9%88%db%8c%d8%b2%d8%a7

ریاض: عبد الہادی حبتور

برطانوی دفتر خارجہ کے اعلان کے مطابق سعودی عرب نے پہلی مرتبہ برطانوی کمپنیوں کو پانچ سال کی مدت میں ایک سے زیادہ مرتبہ سعودی عرب میں انٹری ویزا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر اس بات کا اعلان کیا ہے کہ یہ معاہدہ منامہ میں منعقدہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے اجلاس میں برطانوی خاتون وزیر اعظم ٹریسا مئی کی شرکت کا بہت ہی اہم نتیجہ ہے اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ  اس معاہدہ کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان ترقی کے مزید مواقع پیدا ہوں گے ۔

اس کے علاوہ  سعودی عرب کے برطانوی سفیر سائمن کولس نے پرزور انداز میں کہا کہ دنیا میں خلیجی ممالک امریکہ اور یورپی یونین کے بعد برطانوی برآمدات کی تیسری منڈی ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان تجارتی تعلقات کو ترقی دینے کی کوشش میں ہیں۔