سعودیہ عرب کے ساتھ ہمارا مضبوط تعلق مستقبل کی ضمانت ہے: سامح شکری

واشنگٹن: ہبہ مدسی مصرى وزير خارجہ سامح شكرى نے حال ميں مصر اور سعودى عرب كے مابين كشيدگى كو اہميت نہيں دى بلكہ انہوں نے دونوں ملكوں كے درميان عوامى اور حكومتى سطح پر مضبوط تعلقات ہونے پر زور ديا- شكری نے واشنگٹن کے دورے کے موقع سے […]

سعودیہ عرب کے ساتھ ہمارا مضبوط تعلق مستقبل کی ضمانت ہے: سامح شکری
%d8%b4%da%a9%d8%b1%db%8c

واشنگٹن: ہبہ مدسی

 مصرى وزير خارجہ سامح شكرى نے حال ميں مصر اور سعودى عرب كے مابين كشيدگى كو اہميت نہيں دى بلكہ انہوں نے دونوں ملكوں كے درميان  عوامى اور حكومتى سطح پر مضبوط تعلقات ہونے پر زور ديا-

شكری نے واشنگٹن کے دورے کے موقع سے "الشرق الاوسط” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت یا عوام کی سطح  پر مصر اور سعودی عرب کے خصوصی تعلقات مشترکہ انجام، مشترکہ تاریخ اور ربط وتعلق  کا ایک خاص فطری سنگم  ہے۔  دونوں ملکوں کے عوام کے مابین تاریخی تعلقات ہیں جس کی وجہ سے  ہمیشہ یہ مقصد ہوتا ہے کہ ان تعلقات کو مضبوط اور سازگار بنایا جائے اور یکساں طور پر دونوں ملکوں کے عوام کے مفادات کے لئے انہیں ایک صحیح رخ دیا جائے۔ ان دونوں ملکوں کے مابین دو طرفہ اور علاقائی صورتحال سے متعلق بہت سے مسائل کو حل کرنے، چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور خاص طور پر عرب قومی سلامتی اور خلیجی سلامتی کی حفاظت کے سلسلہ میں اتحاد وانتظام اورایک کردارموجود ہے۔

امریکی دارالحکومت کے دورے کے سلسلہ میں شکری نے واضح کیا کہ نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کرنے اور مصری صدر عبد الفتاح السیسی کی طرف سے انہیں ایک پیغام پہنچانے کا مقصد یہ ہے کہ مصرنئی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لئے تیار ہے اور اسی طرح استحکام کی حصولیابی اور  دہشت گردی کے خاتمے کے ذریعہ علاقائی اور مشترکہ مفادات حاصل کرنے میں تعاون اور مدد کرنے کے لئے مستعد ہے۔