10 سال کی محنت وکوشش کے بعد اکرہ میں جعلی امریکی سفارت خانہ کے ہونے کا انکشاف
واشنگٹن: "الشرق الاوسط” دس سال تک جاری محنت وکوشش کے بعد گانا کی حکومت نے اپنی دارالحکومت اکرہ میں ایک جعلی امریکی سفارت خانہ کے ہونے کا انکشاف کیا ہے جیسا کہ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔ فرانسیسی پریس ایجنسی نے اپنے […]

واشنگٹن: "الشرق الاوسط”
دس سال تک جاری محنت وکوشش کے بعد گانا کی حکومت نے اپنی دارالحکومت اکرہ میں ایک جعلی امریکی سفارت خانہ کے ہونے کا انکشاف کیا ہے جیسا کہ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔
فرانسیسی پریس ایجنسی نے اپنے ترجمان مارک ٹونر کے ذریعہ نقل کیا ہے کہ دھوکے بازوں نے خود کو قونصل خانہ کے عملہ کے طور پر پیش کیا اور جعلی ویزے بھی جاری کئے لیکن انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ کوئی بھی ان جعلی ویزوں کے ذریعہ ریاستہائے متحدہ امریکہ میں داخل نہیں ہوا جبکہ دھوکے بازوں نے سفر کے حقیقی دستاویزات سے ان ویزوں کوحاصل کیا تھا۔ ٹونر نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ ان دنوں امریکی جعلی ویزے بنانا بہت مشکل ہے اس لئے یہ کوشش ناکام ہو گئی۔
ایک مدت دراز تک کام کرنے والی جعلی سفارت خانہ کی صلاحیت کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ٹونر نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ اس دھوکہ دہی کے شکار لوگ شکایت کرنے کے سلسلہ میں شرمندگی محسوس کر رہے تھے، لیکن یقینی طور پر وہ لوگ غیر قانونی امریکی جعلی ویزا حاصل کرنے کی وجہ سے پولیس کے پاس نہیں جائیں گے۔
مقامی حکومت کے ایک ذریعہ نے بھی اکرہ میں ایک ہالنڈ کی جعلی سفارت خانہ کی موجودگی کے سلسلہ میں آگاہ کیا ہے۔اس سلسلہ میں ہالنڈ کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان دافنی کریمانس نے فرانسیسی پریس ایجنسی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اس موضوع کے سلسلہ میں تحقیقات جاری ہیں۔