ٹرمپ کی طرف سے وزیر ماحولیات کی نامزدگی پر مخالفین کے مابین غصہ کی لہر

واشنگٹن: "الشرق الاوسط" کل نو منتخب امریکی صدر ڈونا لڈ ٹرمپ نے گلوبل وارمنگ کے روک تھام کی کوششوں کے مخالف "اسکاٹ پروئیٹ” کو ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کا صدر نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹرمپ نے "اسکاٹ پروئیٹ” کو اس عہدہ کے لئے نامزد کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا

ٹرمپ کی طرف سے وزیر ماحولیات  کی نامزدگی پر مخالفین کے مابین غصہ کی لہر
%d9%b9%d8%b1%d9%85%d9%be

واشنگٹن: "الشرق الاوسط"

کل نو منتخب امریکی صدر ڈونا لڈ ٹرمپ نے گلوبل وارمنگ کے روک تھام کی کوششوں کے مخالف "اسکاٹ پروئیٹ” کو ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کا صدر نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹرمپ نے "اسکاٹ پروئیٹ” کو اس عہدہ کے لئے نامزد کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ عرصۂ دراز سے ماحولیاتی تحفظ ایجنسی نے ٹیکس دہندگان کی رقم کو کنٹرول سے باہر مخالف توانائی کے ایجنڈے پر خرچ کیا ہے جس کی وجہ سے روزگار کے لاکھوں مواقع ہاتھ سے نکل گئے، ہمارے پر اعتماد کسانوں کی کوششیں ضائع ہو گئیں اوربہت سے مفادات اور دیگر صنعتوں کو حاصل نہیں کیا جا سکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ "پروئیٹ” اس رجحان کو بدلیں گے، ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کو اس کے بنیادی مقصد کی طرف بحال کریں گے اور یاد رہے کہ اس کا بنیادی مقصد صاف ہوا اور پانی کی حفاظت ہے۔

ٹرمپ کے اس انتخاب کی وجہ سے ان کے مخالفین کے مابین غصہ کی لہر دوڑ چکی ہے اور ان مخالفین کا یہ کہنا ہے کہ پروئیٹ کا شمار ماحول کی حمایت کرنے والوں میں نہیں ہے،انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ اوکلاہاما کی ریاست کے پراسیکیوٹر ہونے کے دور میں انہوں نے اپنا زیادہ  وقت اس ایجنسی کی سرگرمیوں کے درپہ ہونے میں خرچ  کیا ہے جس کی صدارت کے لئے ٹرمپ نے ان کو نامزد کیا ہے۔