مصر کے گورنریٹ جیزہ میں بم دھماکے میں 6 پولیس اہلکار جان بحق

  قاہرہ: "الشرق الاوسط” مصر کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق آج (بروز جمعہ) مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے مغرب میں واقع گورنریٹ جیزہ کی ایک شاہراہ پر بم دھماکے میں پولیس کے دو اعلی افسران، ایک افسر اور تین سپاہی جان بحق اور جبکہ دیگر تین زخمی ہو گئے۔ ٹیلی ویژن کے […]

مصر کے گورنریٹ جیزہ میں بم دھماکے میں 6 پولیس اہلکار جان بحق
police-9122016-006

قاہرہ: "الشرق الاوسط”

مصر کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق آج (بروز جمعہ) مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے مغرب میں واقع گورنریٹ جیزہ کی ایک شاہراہ پر بم دھماکے میں پولیس کے دو اعلی افسران، ایک افسر اور  تین سپاہی جان بحق اور جبکہ دیگر تین زخمی ہو گئے۔

ٹیلی ویژن کے مطابق حادثہ گورنریٹ جیزہ میں الھرم کے علاقے طالبیہ میں مسجد "السلام” کے قریب پیش آیا۔ اس دیسی ساختہ بم کے دھماکے میں علاقے میں موجود چوکی کو نشانہ بنایا گیا- فوری طور پر کسی جانب سے ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

پولیس کے زخمی ہوئے والے تین سپاہیوں کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سیکورٹی بڑھا کر ماہرین کے ذریعے علاقے میں مزید دھماکہ خیز مواد کی چھان بین شروع کروا دی ہے۔