ماسکو اور واشنگٹن حلب کے بعد کے لئے تیار

بیروت: نذیر رضا حلب میں جاری قتل و‏غارتگری کو روکنے کے لئے ماسکو نے کل ہفتہ کے دن روسی اور امریکی ماہرین کے مابین جنیوا میں ہونے والے اجلاس کو باقی رکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے کیونکہ روسی وزیر خارجہ سیرگئی لافروف نے کل یورپ کے ہیمبرگ شہر میں سلامتی اور […]

ماسکو اور واشنگٹن حلب کے بعد کے لئے تیار
%d8%ad%d9%84%d8%a8

بیروت: نذیر رضا

حلب میں جاری قتل و‏غارتگری کو روکنے کے لئے ماسکو نے کل ہفتہ کے دن روسی اور امریکی ماہرین کے مابین جنیوا میں ہونے والے اجلاس کو  باقی رکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے کیونکہ روسی وزیر خارجہ سیرگئی لافروف نے کل یورپ کے  ہیمبرگ  شہر میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم کے اجلاس کے موقع پر کہا تھا کہ شامی حکومت کی فورسز نے عام شہریوں کے نكلنے  کی اجازت کی وجہ سےحلب میں جنگی کارروائیوں کو روک دیا ہے۔

لافروف نے واضح کیا کہ حلب کی موجودہ صورت حال پر تبادلۂ خیال کرنے کے لئے امریکی اور روسی فوجی ماہرین کے درمیان جنیوا میں ایک اجلاس کے منعقد ہونے پر اتفاق ہو چکا ہے اور میدان کے حالیہ واقعات کی روشنی میں بہت سے تجزیہ نگاروں کا کہنا یہ ہے کہ حلب میں فیصلہ کے بعد امریکہ اور روس کے مذاکرات کس مرحلہ تک پہنچیں گے۔

کل ماسکو کی طرف سے اعلان کردہ فیصلہ نے فوجی مہم کے بیس دن کے بعد شہر کو  ان کے باشندوں اور جنگجوؤں سے خالی کرنے سے پہلے  محصور علاقوں کے مغرب میں واقع تین محلوں کی طرف عام شہریوں اور جنگجوؤں کو  منتقل ہونے پر آمادہ کرنے کے سلسلہ میں شامی حکومت کی کوششوں کو روک دیا ہے جبکہ یہ وہ علاقے ہیں جہاں کے 75 فیصد سے زائد حصوں پر شامی حکومت کا غلبہ ہے۔ اپوزیشن فورسز اور بہت سے خاندان مشرقی حلب کے محلوں کے جنوبی اور مغربی حصے میں محصور ہیں۔