تھیچر برطانیہ میں سب سے زیادہ با اثر عورتوں کی لسٹ میں سرفہرست

لندن: "الشرق الاوسط” سابق برطانوی خاتون وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر ماضی کی ستر سالہ مدت میں برطانیہ میں سب سے زیادہ با اثر عورتوں کی لسٹ مین سرفہرست ہیں۔ یہ فہرست "wemen hour” نامی اس پروگرام کے مطابق ہے جس کا آغاز BBC ریڈیو کے چوتھے اسٹیشن نے کیا تھا اور اسی […]

تھیچر  برطانیہ میں  سب سے زیادہ با اثر عورتوں کی لسٹ میں سرفہرست
%d8%b9%d9%88%d8%b1%d8%aa

لندن: "الشرق الاوسط”

سابق برطانوی خاتون وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر ماضی کی ستر سالہ مدت میں برطانیہ میں سب سے زیادہ با اثر عورتوں کی لسٹ مین سرفہرست ہیں۔ یہ فہرست "wemen hour” نامی اس پروگرام  کے مطابق ہے جس کا آغاز BBC ریڈیو کے چوتھے اسٹیشن نے کیا تھا اور اسی پروگرام نے اس فہرست کو تیار کیا اور اس کا اعلان بھی کیا۔

ججوں کی کمیٹی کی خاتون صدر نے تھیچر کے انتخاب کیے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں میں برطانیہ کے اندر خواتین پر سب سے زیادہ اثر انداز ہونے والی عورت بیرونس تھیچر ہیں اور اب ان   کے علاوہ  کسی اور کے بارے میں سوچنا مشکل ہے۔

"wemen hour” نامی پروگرام  نے کل فہرست اور اس کے اراکین  کے سلسلہ میں ہوئی گفتگو کو نقل کیا ہے اور اسی طرح اس انتخاب کی خصوصیات کو بھی بیان کیا ہے جن کی وجہ سے ہر شخصیت کو کامیابی ملی اور خواتین پر اثر انداز ہوئيں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ججوں کی کمیٹی کی طرف سے اختیار کردہ شخصیات میں ملکہ الزبتھ دوم یا وزیر اعظم ٹریزا مائی جیسی ممتاز شخصیات شامل نہیں ہیں لیکن اس انتخاب میں مصنف ہیلن فیلڈنگ کی ناول "بریڈجیٹ جونز کی ڈائری” کی ہیروئین بریجیت جونز (1996) کی طرح خیالی شخصیات شامل ہیں۔ اس ناول میں "متکبر شوہروں” کے درمیان میں ایک غیر شادی شدہ عورت کی زندگی کو دکھایا گیا ہے ۔