عراقی فٹ بال راؤنڈ میں کردوں کا بائیکاٹ

نجف کے ایک میچ کے دوران مخالفتی نعروں کے جواب میں بائیکاٹ بغداد: "الشرق الاوسط” پرسوں اربیل کلب اور نجف کلب کے آخری میچ کے دوران شیعہ اکثریتی نجف شہر کے افراد نے کردوں کے خلاف نعرہ بازی شروع کی، جس پر کل اربیل کلب نے عراقی فٹ بال راؤنڈ کا بائیکاٹ […]

عراقی فٹ بال راؤنڈ میں کردوں کا بائیکاٹ
نجف کے ایک میچ کے دوران مخالفتی نعروں کے جواب میں بائیکاٹ
1482001230215333800

بغداد: "الشرق الاوسط”

پرسوں اربیل کلب اور نجف کلب کے آخری میچ کے دوران شیعہ اکثریتی نجف شہر کے افراد نے کردوں کے خلاف نعرہ بازی شروع کی، جس پر کل اربیل کلب نے عراقی فٹ بال راؤنڈ کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا، ان کے اس اقدام میں اب صوبہ کردستان کا "زاخو” نامی کلب بھی شامل ہوچکا ہے۔

اربیل کلب کے سربراہ عبد اللہ مجید نے فرانسیسی صحافتی ایجنسی سے کہا کہ: "کل کے میچ کے دوران نجف کے اکثر شائقین کی طرف سے سیاسی اور مسلکی بنیاد پر صوبہ اور اس کی سیاسی علامات کو نشانہ بناتے ہوئے نعرہ بازی کرنے کی وجہ سے ہم نے میچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے”، انہوں نے مزید کہا کہ: "یہ ناقابل قبول عمل ہے جس کا کھیل سے کوئی تعلق نہیں۔

کلب کے ذمہ داران کے مطابق نعروں میں عراقی صوبہ کردستان کے دارالحکومت اربیل کو "داعشی” علاقہ قرار دیا گیا۔

کل عراقی فٹ بال یونین نے میچ کے دوران اس حادثہ کو مسترد کیا اور کہا کہ "نجف کے اکثر شائقین میں سے بعض افراد کی طرف سے اس قسم کے سخت جملوں کو یکسر مسترد کیا جاتا ہے کیونکہ اس سے ملک  کی بدنامی ہوئی اور اس کی اندرونی ثقافت کی عکاسی ہوئی جو ہمارے ملک کی تاریخ اور عزت کے منافی ہے”۔