الجزائر کی فوج کا سال 2016 کے دوران 125 تشدد پسند عناصر کو قتل کرنے کا اعلان
الجزائر: "الشرق الاوسط” الجزائر کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے دوران 125 تشدد پسند عناصر کو ہلاک اور دیگر 225 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ علاوہ ازیں سینکڑوں جنگی ہتھیار اور گولہ بارود کو بھی قبضہ میں لے لیا گیا جن میں سے اکثر لیبی سرحد […]

الجزائر: "الشرق الاوسط”
الجزائر کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے دوران 125 تشدد پسند عناصر کو ہلاک اور دیگر 225 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ علاوہ ازیں سینکڑوں جنگی ہتھیار اور گولہ بارود کو بھی قبضہ میں لے لیا گیا جن میں سے اکثر لیبی سرحد سے سمگل کیا گیا تھا۔
الجزائر کے حکام کا کہنا ہے کہ لیبیا کی خانہ جنگی سے مغربی عرب ممالک سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ الجزائر فوجی ادارے کے ترجمان "فوجی میگزین” کے حالیہ ماہ دسمبر کے شمارہ میں دو ہزار کلو میٹر سےزائد لمبی سرحدوں پر تقریبا 12 ماہ سے تعینات فوجی یونٹوں کی سرگرمیوں کا جائزہ شائع ہوا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے ان تشدد پسندوں کی تعداد بہت زیادہ ہے کہ جنہیں فوج نے ہلاک یا گرفتار کیا جبکہ ان کے قبضہ سے اینٹی کرافٹ میزائل، راکٹ لانچر اور مختلف سائز کے مارٹر گولوں کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں گولیاں، دھماکہ خیز مواد اور بارود کی ایک بڑی مقدار کو ضبط کر لیا گیا۔