"داعش” کا ڈینش لڑکی کو قتل کرنے پر ایک ارب ڈالر کے انعام کا اعلان
لندن: "الشرق الاوسط” تنظیم داعش نے ڈینش لڑکی کو قتل کرنے کے عوض ایک ارب ڈالر مالیت کی رقم ادا کرنے کا اعلان کیا ہے جو شام اور عراق میں کردی افواج کے ہمراہ تنظیم کے خلاف لڑ رہی تھی۔ "جوانا بالانی” نامی 23 سالہ لڑکی کہ جس کے پاس اگرچہ زندگی گزارنے […]

لندن: "الشرق الاوسط”
تنظیم داعش نے ڈینش لڑکی کو قتل کرنے کے عوض ایک ارب ڈالر مالیت کی رقم ادا کرنے کا اعلان کیا ہے جو شام اور عراق میں کردی افواج کے ہمراہ تنظیم کے خلاف لڑ رہی تھی۔ "جوانا بالانی” نامی 23 سالہ لڑکی کہ جس کے پاس اگرچہ زندگی گزارنے کے تمام اختیارات تھے مگر اس نے مشرق وسطی کا سفر اختیار کیا اور کردی افواج کی صفوں میں شامل ہوگئی، جسے ان کے ملک کی حکومت شدت پسند تنظیم سے لڑنے کے لئے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی قیادت میں سیاسی اتحاد کے تحت حمایت کر رہی ہے۔
اس لڑکی کو سفری پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر واپس اپنے ملک آنے کے بعداب 6 ماہ جیل کی سزا کا سامنا ہے۔ یاد رہے کہ سیاسی صورتحال کے قطع نظر ڈنمارک نے اپنے شہریوں پر کسی بھی غیر ملکی محاذ پر لڑنے کی خاطر سفر کرنے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے اور اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کو سفر سے روکنے کے لئے اس کا پاسپورٹ ضبط کرنے کی دھمکی دی ہے۔