اردن میں داعش کی ایک بڑی سازش ناکام
عمان: محمد اردن کے وزیر داخلہ سلام حماد نے میڈیا کے وزیر اردن کی حکومت کے ترجمان محمد المومنی کے ساتھ ایک مشترک صحافتی کانفرنس میں کہا کہ دہشت گرد تنظیم داعش کی ایک ٹولی نے پولس کے چار افراد کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ اس ٹولی نے اس سے قبل […]

عمان: محمد
اردن کے وزیر داخلہ سلام حماد نے میڈیا کے وزیر اردن کی حکومت کے ترجمان محمد المومنی کے ساتھ ایک مشترک صحافتی کانفرنس میں کہا کہ دہشت گرد تنظیم داعش کی ایک ٹولی نے پولس کے چار افراد کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ اس ٹولی نے اس سے قبل اردن کے جنوب میں واقع شہر کرک کے ایک پولس ہیڈ کواٹر پر حملہ کیا تھا پھر شہر کے ایک قلعہ میں روپوش ہو گئی تھی۔ یہ ٹولی ترسانہ کے علاقہ میں چھپ کر دیگر جگہوں پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔
حماد نے مزید کہا کہ اس ٹولی نے بہت سے افراد کو ہلاک کیا ہے جن میں مرکزی پولس کے چار افراد، اردن کے دو شہری اور ایک کینیڈین سیاح خاتون ہیں اور دیگر چوتیس شخص زخمی ہوئے ہیں جن میں گیارہ پولس کے افراد، چار درک کے فوجی، سترہ شہری اور دو غیر ملکی باشندےشامل ہیں۔
حماد نے یہ بھی واضح کیا کہ قطرانہ میں ان کے ٹھکانہ پر وافر مقدار میں دھماکہ خیز میٹریل ملے ہیں جنہیں وہ قلعہ تک نہیں لے جا سکے تھے۔ ان کے پاس صرف ذاتی اسلحے اور کچھ ذخائر تھے۔ انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ ان کا مقصد ملک کو نشانہ بنانا تھا۔ اردنی سیکورٹی ذرائع کے مطابق وہ چاروں دہشت گرد اردن کے تھے لیکن حماد نے ان کی شہریت بتانے سے انکار کر دیا اور کہا کہ یہ معلومات سیکورٹی سے متعلق ہیں اور اس سلسلہ میں ہماری مزید تلاش جاری ہے تاکہ اس میں کوئی کسر باقی نہ رہ جائے۔