ترکی حکومت نے کارلوف کے قاتل کے خاندان کو رہا کر دیا
انقرہ: سعید عبد الرزاق کل ماسکو میں انقرہ کے روسی سفیر”آندرے کارلوف” کے جنازے کی آخری رسم پوری کی گئی۔ یاد رہے کہ کارلوف کی موت گزشتہ پیر کوانقرہ میں ایک ترکی پولیس کے ہاتھ ہوئی۔ ترکی حکومت نے روسی سفیر”آندرے کارلوف” کے قاتل پولیس "مولود مرٹ الٹنتاش”

انقرہ: سعید عبد الرزاق
کل ماسکو میں انقرہ کے روسی سفیر”آندرے کارلوف” کے جنازے کی آخری رسم پوری کی گئی۔ یاد رہے کہ کارلوف کی موت گزشتہ پیر کوانقرہ میں ایک ترکی پولیس کے ہاتھ ہوئی۔
ترکی حکومت نے روسی سفیر”آندرے کارلوف” کے قاتل پولیس "مولود مرٹ الٹنتاش” کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کو رہا کر دیا ہے اور یہ ذہن میں رہے کہ قاتل موقعۂ واردات پر پولیس فورسز کے ساتھ فائرنگ میں ہلاک ہو چکا ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی موجودگی میں روسی وزارت خارجہ کی عمارت میں جنازے کی آخری رسم ادا کی گئی اور اس موقعہ پر روسی صدر نے سفیر کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکیا۔
اس موقعہ سے روسی وزیر اعظم دمتری مدویدیف، روسی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے صدر، روسی حکومت کےذمہ داروں کی ایک بڑی تعداد اور سفارت کاروں کی جم غفیر بھی حاضر ہوکرمقتول کے اہل خانہ سےتعزیت کا اظہار کیا۔
اسی دوران ترکی حکومت نے روسی سفیر کے قتل کی تحقیقات کے لئے انسداد دہشت گردی اور انقرہ سیکورٹی ڈائریکٹوریٹ کے انٹیلی جنس برانچ کے 120 عناصر پر مشتمل ایک سیکورٹی ٹیم کی تشکیل دی ہے۔
ترکی سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی ٹیم ترکی کے ذمہ داروں کے ساتھ تحقیقات کرنے والے روسی وفد کے ساتھ کام کر ےگی۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے دوبارہ تاکید کے ساتھ کہا کہ قتل میں امریکہ میں مقیم فتح اللہ گولن کی "الخدمۃ” نامی تحریک کا ہاتھ ہے۔
انہو ں نے بدھ کی شام ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ چھپانے کی بات نہیں ہےکہ قاتل گولن کی تنظیم کا ایک رکن تھا اور ان کی تعلیمات کے تمام روابط اس جانب اشارہ کرتے ہیں۔
اردگان نے موقعۂ واردات پرقاتل کو زندہ گرفتار کرنے کے بجائے ہلاک کئےجانے کے اسباب سے متعلق کہا کہ جب ہم نے ان میں سے ایک کو زندہ گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ہمیں اس کی قیمت ادا کر نی پڑی تھی جیسا کہ استنبول میں پیش آیا کہ ایک دہشت گرد کو زندہ گرفتار کرنے کی کوشش میں 5 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔