برلن کے ٹرک حادثہ کے مجرم انیس عامری نامی تیونسی شخص کا تعاقب
تیونس: مونگی سعیدانی جرمن پولیس گزشتہ اتوار کو برلن کے کرسمس مارکیٹ میں ہوئے ٹرک حادثہ کے مشتبہ ملزم انیس عامری نامی ایک تیونسی شخص کو پکڑنے کی کوشش میں ہے۔ اسی طرح پولیس نے”داعش” کی طرف سے قبول کردہ حملہ کے سلسلہ میں معلومات فراہم کرنے والے کے لئے ایک لاکھ […]

تیونس: مونگی سعیدانی
جرمن پولیس گزشتہ اتوار کو برلن کے کرسمس مارکیٹ میں ہوئے ٹرک حادثہ کے مشتبہ ملزم انیس عامری نامی ایک تیونسی شخص کو پکڑنے کی کوشش میں ہے۔ اسی طرح پولیس نے”داعش” کی طرف سے قبول کردہ حملہ کے سلسلہ میں معلومات فراہم کرنے والے کے لئے ایک لاکھ یورو انعام کے طور پر دییے جانے کا اعلان کیا ہے۔
کل جرمن کی انسداد دہشت گردی تنظیم نے پر زور انداز میں کہا کہ تیونسی شخص کی عمر 24 سال ہے۔ اسی طرح مغربی جرمنی کے صوبہ شمال رائن (Nordrhein-Westfalen) کے وزیر داخلہ”رالف ایگر” نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ تیونسی شخص نے پناہ گزینی کی درخواست دی تھی پر اس کی درخواست قبول نہیں کی گئی لیکن اس کے پاس صحیح شناختی دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے اسے ملک بدر نہیں کیا گیا۔
کل ایک جرمن ذمہ دار نے بتایا کہ اس سے قبل ایک حملہ میں ملوث ہونے کی شک کی بنیاد پر مذکورہ نوجوان کی نگرانی کی جا رہی تھی۔
دریں اثنا تیونس کی انسداد دہشت گردی پولیس نے کل انیس عامری کے خاندان سے براہ راست پوچھ گچھ کرنے کے بعد اعلان کیا کہ مشتبہ شخص سات سال پہلے ہی غیر قانونی طور پر تیونس سے ہجرت کر چکا ہے اور اس نے اسکول جلانے کے الزام میں اٹلی کے جیل میں چار سال بھی گزارا ہے۔