مصری پولس کی طرف سے سیاستدانوں اورحکمرانوں کو غیر معمولی تحفظ حاصل
قاہرہ: ولید عبد الرحمن مصری ذمہ دار ذرائع نے کل انکشاف کیا کہ سکیورٹی فورسز نے چند روز پہلے ایک اعلی ذمہ دار کو نشانہ بنانے کی کوشش کو ناکام بنانے کے بعد سرکاری اور نمایاں شخصیات کی حفاظت کے لئے سکیورٹی کاروائیاں سخت کر دی ہیں لیکن ان شخصیات کے نام […]

قاہرہ: ولید عبد الرحمن
مصری ذمہ دار ذرائع نے کل انکشاف کیا کہ سکیورٹی فورسز نے چند روز پہلے ایک اعلی ذمہ دار کو نشانہ بنانے کی کوشش کو ناکام بنانے کے بعد سرکاری اور نمایاں شخصیات کی حفاظت کے لئے سکیورٹی کاروائیاں سخت کر دی ہیں لیکن ان شخصیات کے نام کا انکشاف نہیں کیا۔
مصر نے گزشتہ مہینوں کے دوران حالیہ اور سابقہ اہم شخصیات کو دہشت گردی کا نشانہ بننے کے بعد وزارتوں، سرکاری محکموں، تھانوں، ریلوے اسٹیشنوں اور قاہرہ میٹرو کے علاوہ حکومت کے ہیڈ کوارٹروں، گرجہ گھروں، عباسیہ کے سینٹ مارک کیتھیڈرل کے ہیڈ کوارٹر اوربڑی مسجدوں پر سکیورٹی سخت کر دی ہے اور ابھی حال ہی میں سابق مفتی ڈاکٹر علی جمعہ اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کونسلر زکریا عبدالعزیز کوایک دہشت گرد حملہ میں نشانہ بنایا گیا تھا۔