امریکہ موصل کی جلد آزادی کے لئے اپنی شرکت کو وسیع کر رہا ہے

مخمور(شمالی عراق): "الشرق الاوسط” ایک سینئر امریکی فوجی کمانڈر نے اس بات کا انکشاف کیا کہ گزشتہ 17 اکتوبر کو شروع ہوئی موصل کو آزار کرانے کی مہم میں سست رفتاری کو ختم کرتے ہوئے ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے جنگ میں اپنی زمینی شرکت کو وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ […]

امریکہ موصل کی جلد آزادی کے لئے اپنی شرکت کو وسیع کر رہا ہے
888888

مخمور(شمالی عراق): "الشرق الاوسط”

ایک سینئر امریکی فوجی کمانڈر نے اس بات کا انکشاف کیا کہ گزشتہ 17 اکتوبر کو شروع ہوئی موصل کو آزار کرانے کی مہم میں سست رفتاری کو ختم کرتے ہوئے ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے  جنگ میں اپنی زمینی شرکت کو وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کرنل بریٹ جی سلویا  نے کہا کہ امریکی فوج بڑی تعداد میں عراقی فوج کے ساتھ شامل ہو کر حرکت کرے گی اور شروع میں ہوئی تیز رفتاری کے بعد سست رفتار حملہ کو تیز کرے گی۔

ایک بین الاقوامی معاہدہ کی بنیاد پر عراق میں پانچ ہزار سے زائد امریکی فوجی مقامی فوجیوں کو مشورہ دینے کے لئے پھیلی ہوئی ہے جس کا مقصد 2014 میں انتہا پسندوں کی طرف سے ملک کے ایک تہائی حصہ پر کئے گئے قبضہ کو ختم کرکے اسے دوبارہ حاصل کرنا ہے۔