کرد فرات ڈیم کے قریب ۔۔۔ اور ترکی فوجی اجتماع
بيروت: كارولين عالكوم امریکی حمایت یافتہ شامی ڈیموکریٹک فورسز شمالی شام میں فرات ڈیم جس پر کردوں کا قبضہ ہے اس کے قریب پہنچ چکی ہیں، ترکی نے شامی سرحدوں پر مزید امداد بھیج دی ہے۔ شام میں انسانی حقوق پر نگاہ رکھنے والی رصد گاہ نے بتایا کہ […]

بيروت: كارولين عالكوم
امریکی حمایت یافتہ شامی ڈیموکریٹک فورسز شمالی شام میں فرات ڈیم جس پر کردوں کا قبضہ ہے اس کے قریب پہنچ چکی ہیں، ترکی نے شامی سرحدوں پر مزید امداد بھیج دی ہے۔ شام میں انسانی حقوق پر نگاہ رکھنے والی رصد گاہ نے بتایا کہ شامی ڈیموکریٹک فورسز نے امریکہ اور اتحادی طیاروں کی مدد سے فرات ڈیم اور تنظیم داعش کے گڑھ رقہ گورنریٹ کے بالمقابل شہرطبقہ میں نئی کامیابی حاصل کی ہے، اور ڈیم سے پانچ کیلو میٹر کے فاصلے پرپہنچ چکی ہے۔