اسرائیل کا کالونیوں میں توسیع کا جواب
تل ابیب: نظیر مجلی کل سے اسرائیلی غصے کا فلسطینی اراضی پر کالونیوں کے خلاف بین الاقوامی کونسل کی قرار داد نمبر 2334 کے بارے میں رد عمل جاری ہے۔ وزیراعظم بنیامین نتنیاہو نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور امریکی صدر باراک اوباما پر براہ راست حملہ کیا، […]

تل ابیب: نظیر مجلی
کل سے اسرائیلی غصے کا فلسطینی اراضی پر کالونیوں کے خلاف بین الاقوامی کونسل کی قرار داد نمبر 2334 کے بارے میں رد عمل جاری ہے۔ وزیراعظم بنیامین نتنیاہو نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور امریکی صدر باراک اوباما پر براہ راست حملہ کیا، تل ابیب میں امریکی سفیر ڈین شپیرو کو توبیخ کے لئے طلب کیا، علاوہ ازیں اسرائیلی وزارت خارجہ نے کل بین الاقوامی سلامتی کونسل کے اراکین ملکوں کے سفراء کو بھی طلب کیا۔