پوٹن کی عقلمندی پر ٹرمپ کی تعریف کرنےکی وجہ سے انہیں ریپبلکن اور ڈیموکریٹک کی طرف سے تنقید کا سامنا
واشنگٹن: "الشرق الاوسط” امریکی نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پرسوں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی انتہائی عقلمندی کی تعریف کر کے ریپبلکن اور ڈیموکریٹس امریکیوں کے غصہ کو ہوا دے دی، یاد رہے کہ ٹرمپ نے روسی صدر کی تعریف اس وقت کی جب واشنگٹن نے ان پر صدارتی انتخابات […]

واشنگٹن: "الشرق الاوسط”
امریکی نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پرسوں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی انتہائی عقلمندی کی تعریف کر کے ریپبلکن اور ڈیموکریٹس امریکیوں کے غصہ کو ہوا دے دی، یاد رہے کہ ٹرمپ نے روسی صدر کی تعریف اس وقت کی جب واشنگٹن نے ان پر صدارتی انتخابات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کر کے ماسکو پر پابندیاں لگا دی اور انہوں نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔
فرانس نیوز ایجنسی کے مطابق یہ اطلاع ملی ہے کہ سابق امریکی صدر کے ریپبلیکن امیدوار آئیون ماکمولن نے اپنے "ٹویٹر” پر امریکہ کے سب سے بڑے مد مقابل کی صف میں ٹرمپ کے کھڑے ہونے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے یہاں تک کہ یہ مد مقابل ہماری جمہوریت پر بھی حملہ کرتا ہے۔
اسی طرح دفاعی کمیٹی کے رکن ڈیموکریٹک سینیٹر کلیئر ماکاسکیل نے اپنے تعجب کا اظہار کرتے ہویے کہا کہ انٹیلی جنس کمیونٹی یہ کہنے پر متفق ہےکہ پوٹن نے ہمارے انتخابات میں خلل ڈالنے کی کوشش کی ہے جبکہ روسی عوام ٹرمپ اور پوٹن کے درمیان محبت کے نغمہ گا رہی ہے۔
دوسری طرف "واشنگٹن پوسٹ” کی رپورٹ کا کہنا ہے کہ روسی ہیکروں نے مشرقی علاقوں میں بجلی فراہم کرنے والی ایک امریکی کمپنی کے کمپیوٹر کو ہیگ کر لیا ہے اور اخبار نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ امریکی حکام ابھی تک اس کام کے روسی محرکات سے غافل ہیں۔