سابقہ اکثریت سے مراکش کی اگلی حکومت کی تشکیل

لندن: حاتم بطیوی مراکشی حکومت کے صدر اور انصاف وترقی پارٹی کے جنرل سیکرٹری عبد الالہ ابن کیران نے اکثریت پر مبنی متوقع حکومت کی تشکیل دینے کا عزم مصمم کیا ہے اور انہوں نے کل آزاد امیدوار کی قومی ریلی کے صدر عزیز اخنوش، قومی تحریک پارٹی کے جنرل سیکریٹری […]

سابقہ اکثریت سے مراکش کی اگلی حکومت کی تشکیل
3

لندن: حاتم بطیوی

مراکشی حکومت کے صدر اور انصاف وترقی پارٹی کے جنرل سیکرٹری عبد الالہ ابن کیران نے اکثریت پر مبنی متوقع حکومت کی تشکیل دینے کا عزم مصمم کیا ہے اور انہوں نے کل آزاد امیدوار کی قومی ریلی کے صدر عزیز اخنوش، قومی تحریک پارٹی کے جنرل سیکریٹری محند العنصر اور پیش رفت وسوشلزم پارٹی کے جنرل سیکرٹری (سابق کمیونسٹ) نبيل بنعبد الله میں سے ہر ایک کا علیحدہ علیحدہ استقبال کر کے اس معاملہ کو پیش کیا اور اس کا مقصد سابق اکثریت جماعتوں کی حکومت قائم کرنا ہے۔

انصاف وترقی پارٹی اور آزاد امیدوار کی قومی ریلی کے قریبی ذرائع نے "الشرق الاوسط” سے بتایا کہ ابن کیران نے اخنوش، العنصر اور بنعبد الله کے سامنے سابقہ متوقع اکثریت سے متعلق تجویز پیش کی ہے۔ بنعبد الله نے بھی اس بات کی تاکید کی ہے کہ ابن کیران نے انہیں کل صبح ایک اجلاس کے دوران سابقہ اکثریت کی متوقع حکومت کے ڈھانچہ کی تشکیل کے سلسلہ میں باخبر کیاہے  اور انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ابن کیران نے اخنوش اور العنصر کو بھی اس کے بارے میں بتایا ہےاور ان دونوں نے مشورہ کے لئے مہلت مانگی ہے۔

مذکورہ ذرائع سے اس بات کا بھی علم ہوا ہے کہ ابن کیران نے اپنے اتحادیوں کو بتایا کہ وہ استقلال پارٹی کو اگلی اکثریت میں شمار کرتے ہیں جبکہ حکومت میں ان کی شرکت غیر متعلق ہو گئی ہے۔

ابن کیران نے اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ ان کو اس بارے میں بھی بتایا کہ وزارتی محکموں کی تقسیم کے وقت استقلال پارٹی کی 46 پارلیمانی نشستوں کو شمار کرنے کی ضرورت ہے اور باد رہے کہ استقلال پارٹی ابن کیران  کی پارٹی کی حامی ہے۔