لبنانی حکومت کی طرف سے تیل اور گیس کے لائحۂ عمل کی منظوری

بیروت: نذیر رضا کل لبنانی حکومت نے تیل اور گیس دریافت کرنے کے متعلق دو لائحۂ عمل کو منظورکر لیاہے تاکہ حکومت اس کے ذریعہ اپنے کام کے پہلے سنجیدہ امتحان میں کامیاب ہو سکے۔ حکومت نے ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی کے دو وزراء کے اختلاف کے باوجود گزشتہ ہفتہ پارلیمنٹ […]

لبنانی حکومت کی طرف سے تیل اور گیس کے لائحۂ عمل کی منظوری
4

بیروت: نذیر رضا

کل لبنانی حکومت نے تیل اور گیس دریافت کرنے کے متعلق دو لائحۂ عمل  کو منظورکر لیاہے تاکہ حکومت اس کے ذریعہ اپنے کام کے پہلے سنجیدہ امتحان میں کامیاب ہو سکے۔ حکومت نے ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی کے دو وزراء کے اختلاف کے باوجود گزشتہ ہفتہ پارلیمنٹ میں اعتماد حاصل کرنے کے بعد اپنے کام کی پہلے نشست میں سمندری جائیداد اور لائسنس سے متعلق شروط کے سلسلہ میں قانونی  لائحہ عمل کو منظوری کر لیا ہے۔

بقیہ فائلوں کو حل کرنے کے سلسلہ میں سیاسی بلاکوں کے درمیان پیشگی اتفاق کی وجہ سے مذکورہ دو لائحہ عمل کی منظوری اس شرط پر دی گئی ہے کہ مزید دو قانونی لائحۂ عمل کو منظور کیاجائے جن میں ایک کا تعلق لبنان کے پٹرولیم شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں پر لگائے گئےٹیکس سے ہے۔