شام کی آٹھ تنظیموں کی شمولیت اور”اعزاز” میں قتل عام

بیروت: نذیر رضا شامی حزب اختلاف کے ذرائع نے کل اس بات کا اعلان کیا ہے کہ شمالی شام میں حزب اختلاف کی آٹھ بڑی جماعتیں "شام لبریشن لیڈر شپ کونسل” کے ما تحت جمع ہو گئیں ہیں۔ حزب اختلاف کے ذرائع نے "الشرق الاوسط” سے گفتگو […]

شام کی آٹھ تنظیموں کی شمولیت اور”اعزاز” میں قتل عام
1

بیروت: نذیر رضا

شامی حزب اختلاف کے ذرائع نے کل اس بات کا اعلان کیا ہے کہ شمالی شام میں حزب اختلاف کی آٹھ بڑی جماعتیں "شام لبریشن  لیڈر شپ کونسل” کے ما تحت جمع  ہو گئیں ہیں۔

حزب اختلاف کے ذرائع نے "الشرق الاوسط” سے گفتگو کرتے ہویے کہا کہ باہم جمع  ہونے والی جماعتوں کے نام مندرجہ ذیل ہیں: "جيش الإسلام”، "اجناد الشام”، "صقور الشام”، "تجمع فاستقم كما أمرت”، "فيلق الرحمن”، "فيلق الشام” اور "جبهۃاهل الشام”۔

ان اداروں نے جماعتوں کے فوجی رہنماؤں کی ایک فوجی تنظیم اور سیاسی رہنماؤں کی ایک سیاسی تنظیم کے قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔اسی طرح ان لوگوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ منسلک جماعتوں کے رہنما کونسل کی قیادت کی نمائندگی کریں گے اور کونسل باہمی اتفاق رائے سے اپنے فیصلے صادر کرے گی۔

ترکی کی سرحد کے قریب گورنریٹ "حلب” کے شمال میں واقع شہر "اعزاز”  کے ایک پر ہجوم بازار میں ہویے ایک زبردست بم دھماکہ میں 60 لوگوں کے ہلاک ہونے اور دسیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے اور تنظیم داعش کو براہ راست اس دھماکہ کا ملزم قرار دیا گیا ہے۔

"سپتنک” نامی روسی ایجنسی نے اس بات کی اطلاع دی ہے کہ بم دھماکہ کے ہلاک شدگان میں "احرار الشام” کے مسلح افراد کی بڑی تعداد ہے۔ اسی طرح اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ ان کے 50 افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔