قندھار میں ہوئے حملے کے بعد متحدہ عرب امارات سوگوار

خادم الحرمين کی طرف سے ابوظہبی کے ولی عہد اور افغانستان کے صدر کے نام تعزیت نامہ دبئی: مساعد زیانی متحدہ عرب امارات نے پرسو قندھار میں ہوئے ایک دہشت گردانہ حملہ میں اپنے پانچ ذمہ داروں کے جاں بحق ہو نے پر اپنا جھنڈا سرنگوں کر کے تین روزہ سوگ […]

قندھار میں ہوئے حملے کے بعد متحدہ عرب امارات سوگوار
خادم الحرمين کی طرف سے ابوظہبی کے ولی عہد اور افغانستان کے صدر  کے نام تعزیت نامہ
1

دبئی: مساعد زیانی

متحدہ عرب امارات نے پرسو قندھار میں ہوئے ایک دہشت گردانہ حملہ میں اپنے پانچ ذمہ داروں کے جاں بحق ہو نے پر اپنا جھنڈا سرنگوں کر کے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید آل نہیان نےحملہ میں جاں بحق ہونے والے ذمہ داروں کی موت کی خبر دی ہے اور ساتھ ہی انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ یہ لوگ افغانستان میں انسانی، تعلیمی اور ترقیاتی منصوبوں کے نفاذ کا مکلف بنا کر بھیجے گئے تھے۔

اسی طرح متحدہ عرب امارات کے نائب صدر،  وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا کہ یہ گنہگار دہشت گردی انسانیت کے مفہوم اور اس کی حقیقی تشخص کو نہیں جانتی ہے اور لوگوں کے درمیان خواہ بڑے ہوں یا چھوٹے ہوں کوئی فرق نہیں کرتی ہے۔

اسی سلسلہ میں کل خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید آل نہیان سے فون کے ذریعہ گفتگو کر کے سعودی عرب کی طرف سے قندھار میں ہوئے دہشت گردی حملہ کی مذمت کی جس میں متحدہ عرب امارات کے پانچ شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔ اسی طرح خادم حرمین شریفین نے افغانی صدر اشرف غنی احمد زی سے گفتگو کر کے سعودی عرب کی طرف سے افغانستان کے مختلف شہروں میں ہوئے دہشت گردی پرر مبنی حملہ کی مذمت کی ہے  اور اس کے علاوہ انہوں نے صدر، افغانستان کی عوام اور متاثرین کے خاندانوں کے لئے تعزیت نامہ پیش کیا ہے۔

اس کے جواب میں افغانستان کے صدر نے خادم حرمین شریفین کی طرف سے پیش کردہ تعزیت نامہ اور ان کے مخلص عظیم احساسات وجذبات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔