یمنی حکومت: ہادی کے اختیارات کے بارے میں کوئی گفتگو نہیں

جدہ: عید ابیص یمنی سیاسی ذرائع نے "الشرق الاوسط” سے کہا کہ یمنی حکومت نے یمن کے بحران کو حل کرنے کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کے سفیر اسماعیل ولد الشیخ احمد کی طرف سے کسی بھی منصوبہ کو حاصل نہیں کیا ہے۔ ذرائع نے اس بات […]

یمنی حکومت: ہادی کے اختیارات کے بارے میں کوئی گفتگو نہیں
3

جدہ: عید ابیص

یمنی سیاسی ذرائع نے "الشرق الاوسط” سے کہا کہ یمنی حکومت نے یمن کے بحران کو حل کرنے کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کے سفیر اسماعیل ولد الشیخ احمد کی طرف سے کسی بھی منصوبہ کو حاصل نہیں کیا ہے۔

ذرائع نے اس بات کا ذکر کیا  ہے کہ حکومت اقوام متحدہ کے ایلچی کے سامنے اپنے تبصرے پیش کر چکی ہے اور اب منتطر ہے کہ ایلچی کی کون سی تحویز حکومت کی طرف سے پیش کردہ تبصرے اور اقوام متحدہ میں طے شدہ تین حوالہ جات سے موافق ہوتی ہے اور وہ تین حوالہ جات مندرجہ ذیل ہیں: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، خلیج پہل اور ان کے عمل درآمد کا طریقہ  اور جامع قومی مذاکرات کے نتائج۔

یمنی وزارت خارجہ کے میڈیا ایڈوائزر مانع المطری نے کہا کہ صدر کے اختیارات کے معاملے میں اقوام متحدہ کی طرف سے کسی بھی قسم کا کاغذ ناقابل قبول ہے اور اس کی دلیل یہ ہے کہ یہ معاملہ تینوں حوالہ جات سے خارج ہے اور ہمیں توقع نہیں ہے کہ اقوام متحدہ کے ایلچی کی طرف سے پیش کیا جانے والا کاغذ اس طرح کا ہوگا۔