برخاست ہونے والے وزراء میں وزیر داخلہ اور وزیر خارجہ دونوں اہم ترین: اردن حکومت

عمان: محمد الدعمہ کل اردن میں سرکاری ردو بدل کے دوران برخاست کئے جانے والے 8 وزراء میں اہم ترین وزیر داخلہ و وزیر خارجہ سمیت صدر کے 3 نائب بھی ان میں شامل ہیں۔ شاہ عبد اللہ دوم کی جانب سے منظور کئے جانے والے حکم نامہ کے مطابق ایمن حسین عبد […]

برخاست ہونے والے وزراء میں وزیر داخلہ اور وزیر خارجہ دونوں اہم ترین: اردن حکومت
w45u56u5we6uwe6ue56ue

عمان: محمد الدعمہ

کل اردن میں سرکاری ردو بدل کے دوران برخاست کئے جانے والے 8 وزراء میں اہم ترین وزیر داخلہ و وزیر خارجہ سمیت صدر کے 3 نائب بھی ان میں شامل ہیں۔

شاہ عبد اللہ دوم کی جانب سے منظور کئے جانے والے حکم نامہ کے مطابق ایمن حسین عبد اللہ الصفدی کو ناصر جودہ کی جگہ وزیر خارجہ اور تارکین وطن کے امور کا ذمہ دار اور جبکہ غالب سلامہ صالح الزعبی کو سلامہ حماد کی جگہ وزیر داخلہ مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح ممدوح العبادی کو فواز ارشیدات کی جگہ ملکی امور کے لئے وزیراعظم، بشیر الخصانہ کو قانونی امور کے وزیر مملکت (نیا عہدہ)، عمر مینف الرزاز کو محمد ذنیبات کی جگہ وزیر تعلیم وتربیت اور جمال حدیثہ الخریشہ کو رامی وریکات کی جگہ نوجوانوں کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔