زہا حدید نے ورثا کے لئے 68 ملین اسٹرلنگ پونڈ چھوڑے

فائدہ اٹھانے والوں میں ان کے کاروباری شریک، ان کا خاندان اور خیراتی ادارے نمایاں ترین لندن: "الشرق الاوسط” عراقی نژاد برطانوی آرکیٹیک زہا حدید کی وصیت سے معلوم ہوا ہے کہ مرحومہ نے جو ترکہ چھوڑا ہے اس کی مالیت 70 ملین اسٹرلنگ پونڈ سے زیادہ ہے اور کچھ قرضہ جات کی ادائیگی […]

زہا حدید نے ورثا کے لئے 68 ملین اسٹرلنگ پونڈ چھوڑے
فائدہ اٹھانے والوں میں ان کے کاروباری شریک، ان کا خاندان اور خیراتی ادارے نمایاں ترین
QW45UW54UW56U

لندن: "الشرق الاوسط”

عراقی نژاد برطانوی آرکیٹیک زہا حدید کی وصیت سے معلوم ہوا ہے کہ مرحومہ نے جو ترکہ چھوڑا ہے اس کی مالیت 70 ملین اسٹرلنگ پونڈ سے زیادہ ہے اور کچھ قرضہ جات کی ادائیگی کے بعد تقریبا 68 ملین اسٹرلنگ پونڈ بچتے ہیں۔

"آرکیٹیک میگزین” نے کل اپنی ویب سائیٹ پر ذکر کیا ہے کہ گذشتہ مارچ میں 66 سال کی عمر میں وفات پانے والی حدید نے اپنے کمپنیوں اور دولت کا ایک بڑا حصہ 4 ایگزیکٹوز کے پاس چھوڑا تاکہ وہ اسے ان کے خاندان کے افراد، خیراتی تنظیموں اور انجینئرنگ میں ان کے شرکاء میں تقسیم کریں۔