ماجد المہندس 2016 کے ایک بہترین عرب فنکار کی حیثیت سے ہوسٹنگ فیسٹیول ایوارڈ سے سرفراز

دبئی: "الشرق الاوسط” اجمالی طور پر فنکار ماجد المہندس کی خدمات کو دیکھتے ہوئے 2016 کے بہترین عرب گلوکار کی حیثیت سے انہیں ہوسٹنگ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے اور اگر دیکھا جائے تو یہ موجودہ سال ان کا سال تھا کیونکہ اس سال یوٹیوب پر دس لاکھ لوگوں نے ان […]

ماجد المہندس 2016  کے ایک بہترین عرب فنکار کی حیثیت سے ہوسٹنگ فیسٹیول  ایوارڈ سے سرفراز
11

دبئی: "الشرق الاوسط”

اجمالی طور پر فنکار ماجد المہندس کی خدمات کو دیکھتے ہوئے 2016  کے بہترین عرب گلوکار کی حیثیت سے انہیں ہوسٹنگ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے اور اگر دیکھا جائے تو یہ موجودہ سال ان کا سال تھا کیونکہ اس سال یوٹیوب پر دس لاکھ لوگوں نے ان کی خدمات کو   دیکھا ہے۔  اس کے علاوہ "آئی ٹیونز” سائٹ  پر بھی لوگوں نے ان کی خدمات کو سراہا ہے اور باد رہے کہ دنیا میں گانے فروخت کرنے کا یہ سب سے اہم الیکٹرانک اسٹور ہے جہاں ” تناديك” نامی گانہ کو مشرق وسطی میں فروخت شدہ گانوں میں پہلا مقام حاصل ہے۔

فنکار ماجد نے "الشرق الاوسط” سے بتایا کہ وہ ان کامیابیوں سے بہت خوش ہیں، یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ آئندہ بہتر سے بہتر پیش کرنے کی کوشش کریں اور اپنے سامعین اور شائقین کی امیدوں کو ٹوٹنے نہ دیں۔انہوں نے یہ بھی کہا  کہ عظیم شاعر ترکی آل الشیخ کے الفاظ میں پیش کردہ ایک نیا نغمہ عنقریب منظر عام پر آئے گا  اور امید ہے کہ اس میں غیر معمولی کامیابی حاصل ہو گی خاص طور پر اس فنکارانہ جوڑی کا ظہور بہت ہی مقبول ” ہدوء” نامی گانہ کے ذریعہ ہو چکا ہے۔