اقوام متحدہ ایران کے رویے اور سلیمانی کی سرگرمیوں سے فکر مند
جمعہ 22 ربيع الثانی 1438 ہجری ـ 20 جنوری 2017 ء ـ شمارہ: (13933) نيویارک: جوردن دقامسہ پرسوں(18 جنوری)رات عالمی سلامتی کونسل کے ممالک نے ایران کی طرف سے بیرون ملک اسلحہ کی ترسیل پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں سفری پابندیوں کی فہرست […]
جمعہ 22 ربيع الثانی 1438 ہجری ـ 20 جنوری 2017 ء ـ شمارہ: (13933)

نيویارک: جوردن دقامسہ
پرسوں(18 جنوری)رات عالمی سلامتی کونسل کے ممالک نے ایران کی طرف سے بیرون ملک اسلحہ کی ترسیل پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل "پاسداران انقلاب” کے رہنماؤں کے لئے ایران کی جانب سے ان پابندیوں کو نظر انداز کیا گیا۔ ان رہنماؤں میں سرفہرست قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی ہیں۔ یہ سلامتی کونسل کی طرف سے "جوہری معاہدہ کے نفاذ سے متعلق قرار دار نمبر 2231” پر ایک سال کی مدت گزرنے کے بعد منعقدہ اجلاس میں جائزہ لینے کے دوران ہوا۔
سیاسی امور کے نائب سیکرٹری جنرل جیفری فیلٹ مین نے کہا کہ گذشتہ مارچ میں فرانسیسی نیوی نے بحر ہند کے شمال میں ہتھیاروں کی کھیپ کے جاتے جہاز کو روکا، جبکہ آسٹریلین نیوی نے گذشتہ فروری میں عمان کے ساحلوں کے قریب ہتھیاروں کی کھیپ لے جاتے جہاز کو حراست میں لے لیا جس پر ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے ان کا تعلق ایران سے ہونے کا اندازہ لگایا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ اسلحے کی ترسیل کے بارے میں درست معلومات حاصل کرے، تاکہ حتمی طور پر اس کے منبع کا تعین ہو سکے۔