ایک خفیہ بند کے جواب میں نصرہ کی طرف سے اپوزیشن جماعتوں پر حملہ

بدھ 27 ربيع الثانی 1438 ہجری- 25 جنوری 2017 ء شمارہ نمبر [13938] آستانة: ” الشرق الاوسط” قزاقستان کی دارالحکومت آستانہ میں جاری م‍ذاکرات سے باخبر شامی ذرائع نے” الشرق الاوسط” کو بتایا کہ آستانہ معاہدہ سے متعلق ایک پر اسرار بند نے "فتح الشام” نامی تنظیم ا

ایک خفیہ بند کے جواب میں نصرہ کی طرف سے اپوزیشن جماعتوں پر حملہ
بدھ 27 ربيع الثانی 1438 ہجری- 25 جنوری 2017 ء شمارہ نمبر [13938]
4

آستانة: ” الشرق الاوسط”

قزاقستان کی دارالحکومت آستانہ میں جاری م‍ذاکرات سے باخبر شامی ذرائع نے” الشرق الاوسط”  کو بتایا کہ آستانہ معاہدہ سے متعلق ایک پر اسرار بند نے "فتح الشام” نامی تنظیم اور شامی اپوزیشن جماعتوں کے درمیان ایک جنگ چھیڑ دی ہے اور اس بند میں اس بات کا ذکر ہے کہ جنگ بندی کے دوران نظام اور حزب اختلاف اپنے اثر و رسوخ کے علاقوں میں بر قرار رہیں گے اور دونوں مسلح فریقوں کو علیحدہ علیحدہ اس بات کی اجازت حاصل ہوگی کہ وہ "فتح الشام” کے اثر و رسوخ والے علاقوں کی طرف اقدام کریں اور ان کو اپنے علاقوں میں شامل کریں۔

گورنریٹ ادلب کے معرة النعمان کے دیہی علاقوں سے "فتح الشام” نامی تنظیم کو بھگانے کے لئے مشترکہ کارروائیوں کے لئے کمرہ کی تشکیل سے پہلے انتہا پسند تنظیم نے حلب کے شمال، مغربی شمال اور مغرب میں واقع عندان، كفر حمرة، خان العسل، حريتان، كفرناها اور واورم الكبرى نامی گاؤں میں شامی فرنٹ کے دفتروں پر حملہ کرنے کے بعد حزب اختلاف کے جماعتوں پر حملہ کردیا اور مذکورہ علاقوں پر قبضہ کر لیا جبکہ حلب کے مغربی شہر راشدین میں "فتح الشام” کے حملوں سے "جيش المجاهدين” کی حمیات کے لئے امداد فراہم کیا گیا تھا۔