جرمنی میں سرحدوں کی حفاظت کے لئے سعودی خواتین کی مشق
جمعة 29 ربيع الثانی 1438 ہجری 27 جنوری2017ء شمارہ نمبر [13940[ رياض: "الشرق الاوسط” جرمنی پولس نے ایک کورس کا انعقاد کیا ہے جس کا مقصد سعودی خواتین کو سرحدوں کی حفاظت میں نظم وضبط اور تفتیش کے کاموں کے لئے مفید ہنر سکھانا ہے۔ اس کورس کا انقاد دونوں ملکوں […]
جمعة 29 ربيع الثانی 1438 ہجری 27 جنوری2017ء شمارہ نمبر [13940[

رياض: "الشرق الاوسط”
جرمنی پولس نے ایک کورس کا انعقاد کیا ہے جس کا مقصد سعودی خواتین کو سرحدوں کی حفاظت میں نظم وضبط اور تفتیش کے کاموں کے لئے مفید ہنر سکھانا ہے۔ اس کورس کا انقاد دونوں ملکوں کے دوران ہوئے ایک معاہدہ اور مشترکہ سیکورٹی تعاون کے سلسلہ میں ہوا ہے۔ اس میں سولہ خواتین نے شرکت کی ہے اور اس کا افتتاح گزشتہ اتوار کو جرمن میں ہوا ہے۔
سعودی سرحدوں کی حفاظت کرنے والی خواتین کی ڈائریکٹوریٹ خاتون جنرل نے ایک بیان میں کہا کہ اس کورس کا عنوان سرحدوں کی حفاظت کرنے والی خواتین کی سیکورٹی ٹریننگ ہے۔ اس کورس کا انعقاد سرحدوں کی حفاظت کرنے والی خواتین کی ترقی اور تربیت کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ اس جامع تدریبی پرروگرام میں ذاتی تحفظ، لوگوں کو روکنے، ابتدائی تحقیق کرنے، کسی شخص کو پہچاننے، اسے گرفتار کرنے، تفتیش کرنے اور قیدیوں کو منتقل کرنے کی طریقوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
یہ عورتیں سرحدوں کی حفاظت میں سرحدی علاقوں میں تفتیش کرنے والی خواتین کی حیثیت اپنے ان محرموں کے ساتھ کام کرتی ہیں جو سالوں سے اس انتظامیہ میں کام کر رہے ہیں اور ان کے عہدوں میں ترقی بھی ہوتی رہتی ہے حتی کہ وہ سپاہیوں کی سربراہ کے عہدہ تک پہنچ جاتی ہیں۔
پبلک ایڈمنسٹریشن ٹریننگ نے سعودی کے سرحدی علاقوں میں کام کرنے کے لئے ساٹھ خواتین کو ٹرینگ دے کر سرحدی محافظین کے ڈائریکٹوریٹ میں متعین کیا ہے اور یہ خواتین مختلف تین بیچوں میں نائف سیکورٹی سائنس یونیورسٹی کی سند یافتہ ہیں۔