المہدی کی خرطوم میں شرکت اور گفتگو – رائے دینے کے مرحلہ پر توجہ
جمعہ 29 ربيع الثانی 1438 ہجری 27 جنوری 2017ء شمارہ: (13940) خرطوم: احمد يونس کل سوڈان کے مذہبی و سیاسی رہنما صادق المہدی نے جلا وطنی کے بعد سوڈان واپسی پر عہد کر رہے ہیں کہ حکومت کی طرف اعتماد سازی کے اقدام پر حزب اختلاف بات چیت کا عمل جاری رکھے […]
جمعہ 29 ربيع الثانی 1438 ہجری 27 جنوری 2017ء شمارہ: (13940)

خرطوم: احمد يونس
کل سوڈان کے مذہبی و سیاسی رہنما صادق المہدی نے جلا وطنی کے بعد سوڈان واپسی پر عہد کر رہے ہیں کہ حکومت کی طرف اعتماد سازی کے اقدام پر حزب اختلاف بات چیت کا عمل جاری رکھے گی۔ جبکہ قومی مذاکرات کے بارے میں جاری اپنی سفارشات اور رائے کے بارے میں کہا کہ ان میں سے کچھ "قابل قبول” ہیں۔
قومی دارالحکومت ام درمان میں اپنے ہزاروں حمایتی افراد سے خطاب کے دوران المہدی نے حکومت سے مذاکرات کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کے اقدامات کا مطالبہ کیا، جو دشمنانہ رویوں کو ختم کرنے کی ضمانت کے علاوہ انسانی امداد کو جاری رکھنے، آزادی میں وسعت لانے، قومی حکومت اور سلامتی کے معاہدے کے ایجنڈے پر اتفاق کا آئینہ دار ہو۔ اس کے علاوہ انہوں نے مبصرین کے مطابق ملک کے اندر مطلوبہ آئینی کانفرنس کے ذریعے ایک نئے دور کے آغاز کی جانب اشارہ کیا۔
ملک میں واپس لوٹنے کے بعد ان کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے المہدی نے پارٹی کے آٹھویں اجلاس کے بعد اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ قومی پارٹی کے رہنما اور براہ راست سیاسی عمل کو جاری رکھنے کی خواہش نہیں رکھتے، لیکن ان کے حامیوں نے ان سے گرمجوشی سے ملاقات کی اور احتجاجا یک زباں کو کر نعرے لگائے "ہم صادق کے علاوہ کسی کی تائید نہیں کریں گے”۔
المہدی نے امید ظاہر کی کہ امریکہ سوڈان پر سے جزوی پابندی کو ختم کر کے عوام کے مفاد کی خاطر اسے ڈالر کے ذریعے تجارتی معاملات کرنے کی اجازت دے دیگا۔