"تحریر شام ادارے” کا قیام اور جنگ بندی کو خطرہ

پیر 3 جمادى الأولى 1438 ہجری ­ 30 جنوری 2017 ء شمارہ: (13943) بیروت: نذیر رضا – انقرہ: سعید عبد الرازق شمالی شام کے تشدد پسند اور دیگر دھڑوں پر مشتمل "تحریر الشام ادارے” کے قیام کی دھمکی دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب معلومات کے مطابق روسی ترکی فائر بندی کے سمجھوتے پر […]

"تحریر شام ادارے” کا قیام اور جنگ بندی کو خطرہ
پیر 3 جمادى الأولى 1438 ہجری ­ 30 جنوری  2017 ء شمارہ: (13943)
1485706796291005500

بیروت: نذیر رضا – انقرہ: سعید عبد الرازق

شمالی شام کے تشدد پسند اور دیگر دھڑوں پر مشتمل "تحریر الشام ادارے” کے قیام کی دھمکی دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب معلومات کے مطابق روسی ترکی فائر بندی کے سمجھوتے پر فیصلہ کرنے کے لئے شمال میں اجلاسوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے تشدد پسند "داعش” اور نصرت فرنٹ” مستثنی ہیں۔

شمال میں فوجی ذرائع نے "الشرق الاوسط” سے کہا کہ جنگ بندی کے معاہدے کو توڑنے کے لئے تشدد پسندوں کی ایک نئی جماعت سامنے آ رہی ہے۔

دوسری جانب کل شام کی حکومتی فوج نے دمشق کے دیہاتی علاقے وادی بردی پر کنٹرول کرنے کا اعلان کیا ہے، شامی حکومت اور اپوزیشن کے مابین ہوئے اتفاق پر عمل کرتے ہوئے اپوزیشن جنگجوؤں کا پہلا قافلہ اس علاقے سے شمالی گورنریٹ ادلب کی جانب چلا گیا۔

دریں اثناء ترکی "الباب” کاروائی میں تیزی لانے کی کوشش کر رہا ہے ،جس میں شامی حکومتی افواج کے ساتھ جھڑپیں ہونے کا خطرہ ہے، جو کہ شہر کے شمالی مرکز سے پانچ کلو میٹر سے بھی کم فاصلے پر ہیں۔