ایران اور اس کے نیٹ ورک نئی امریکی پابندیوں کے نشانہ پر

لندن: عادل سالمی زبانی دھمکیوں کے چند دنوں کے بعد نئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے کل ایران کے ساتھ حقیقی محاذ آرائی شروع کر دی ہے اور علاقہ کے استحکام کو متزلزل کر دینے والی ایرانی سرگرمیوں اور حالیہ میزائل ٹسٹ کے جواب میں طہران کے علاقائی نیٹ […]

ایران اور اس کے نیٹ ورک نئی امریکی پابندیوں کے نشانہ پر
1

لندن: عادل سالمی

زبانی دھمکیوں کے چند دنوں کے بعد نئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے کل ایران کے ساتھ حقیقی محاذ آرائی شروع کر دی ہے اور علاقہ کے استحکام کو متزلزل کر دینے والی ایرانی سرگرمیوں اور حالیہ میزائل ٹسٹ کے جواب میں طہران کے علاقائی نیٹ ورکوں کے ساتھ ساتھ ٢٥ شخصیات اور اداروں کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

واشنگٹن کو اشتباہ ہے کہ جن  نئے لوگوں پر پابندی لگائی ہے ان لوگوں نے ایرانی میزائل کے پروگرام کو ساز وسامان فراہم اور لاجسٹک تعاون کیا ہے جیسا کہ وزارت خزانہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے۔ واشنگٹن نے اس بات کی بھی تاکید کی ہے کہ یہ پابندیاں ٢٠١٥ میں ایران کے ساتھ ہوئے جوہری معاہدہ کے مطابق ریاستہائے متحدہ امریکہ کے التزامات کے ساتھ مکمل طور پر موافق ہیں۔

یہ بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب ٹرمپ کی انتظامیہ نے اپنی خارجی پالیسیوں میں بہت زیادہ احتیاط اور دور اندیشی اختیار کیا ہے کیونکہ اس کے ارکان نے روس اور شمالی کوریا کو دھمکی دی ہے کہ دونوں ملکوں کے سلسلہ میں امریکہ کی روایتی پالیسی کے مطابق ان پر لگائی گئی پابندیاں مستقل رہیں گی یا نئی پابندیاں لگائی جائیں گی۔

ہفتہ 8 جمادی الاول 1438 ہجری – 4 فروری 2017 شمارہ نمبر {13948}