"کول” نامی بحری بیڑا باب المندب کی طرف روانہ

جدة: سعيد الابيض­ کل امریکی ذمہد داروں نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ "کول” نامی بحری بیڑا باب المندب کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔ یہ بحری بیڑا یمن کے مغرب میں سعودی بحری بیڑے پر حملہ کئے جانے کے بعد روانہ کیا گیا ہے اور قابل ذکر […]

"کول” نامی بحری بیڑا باب المندب کی طرف روانہ
2

جدة: سعيد الابيض­

کل امریکی ذمہد داروں نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ "کول” نامی بحری بیڑا باب المندب کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔ یہ بحری بیڑا یمن کے مغرب میں سعودی بحری بیڑے پر حملہ کئے جانے کے بعد روانہ کیا گیا ہے اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ مذکورہ امریکی بیڑا وہی ہے جسے سنہ 2000 میں القاعدہ کی طرف سے کئے گئے ایک خود کش بم دھماکہ میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔

خبر ایجنسیوں کے مطابق ذمہ داروں نے مزید کہا کہ اس بحری بیڑا کو روانہ کرنے کا مقصد ان مسلح حوثیوں سے پانی کے گزرگاہوں کی حفاظت کرنا ہے جنہیں ایران کی حمایت حاصل ہے۔

زمینی اعتبار سے پانچویں فوجی علاقہ کے چیف آف اسٹاف جنرل عمر جوہر ابراہیم نے حجہ گورنریٹ کے شہر میدی کو آزاد کرانے کے سلسلہ میں یمنی فوج کی طرف سے ہونے والی تاخیر کا سبب حوثی اور سابق صدر علی عبد اللہ صالح کے میلیشیاؤں کی طرف سے بارودی سرنگ بچھانہ کو قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمیں فوج کے ہمراہ انجنیئر ٹیم کی طرف سے ان بارودوں کو بیکار کرنے اور ان کو ختم کرنے کی ضرورت ہے اور یہ ایک ایسا پروگرام ہے جسے فوج نے بقیہ میلیشیاؤں اور بجھائے گئے بارودوں سے ساحل کو پاک کرنے کے لئے عمل میں لایا ہے۔ جوہر نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ فوج کو میدی فرنٹ میں سعودی کی قیادت میں عرب اتحاد کے افواج کے ذریعہ فوجی امداد حاصل ہے۔

ہفتہ 8 جمادی الاول 1438ہجری – 4 فروری 2017 شمارہ نمبر {13948}