العيسمی کے وسیع اختیارات میڈرو کی جانشینی کا آغاز
العيسمی کے وسیع اختیارات میڈرو کی جانشینی کا آغاز لندن: محمد فہمی وینزویلا کے صدر نکولس میڈرو نے حال ہی میں اپنے نائب طارق العيسمی کو مزید اختیارات اس لئے عطا کئے ہیں تاکہ وہ وینزویلا کے سیاسی منظر کا انعقاد کریں اور یہ قیاس آرائیاں ہوں کہ صدر اپنی عدم […]

العيسمی کے وسیع اختیارات میڈرو کی جانشینی کا آغاز
لندن: محمد فہمی
وینزویلا کے صدر نکولس میڈرو نے حال ہی میں اپنے نائب طارق العيسمی کو مزید اختیارات اس لئے عطا کئے ہیں تاکہ وہ وینزویلا کے سیاسی منظر کا انعقاد کریں اور یہ قیاس آرائیاں ہوں کہ صدر اپنی عدم موجودگی میں ملک کی قیادت کے لئے العيسمی کو تیار کر رہے ہیں۔
میڈرو کی طرف سے العيسمی کو عطا کئے گئے نئے اختیارات پندرہ اتھارٹی پر مشتمل ہیں۔ جن میں ریاستی بجٹ، نائب وزراء کی تقرری، جائیداد کی ضبطگی اور ضرورت کے وقت اس کی حصولیابی ہے۔
العيسمی سابق صدر ہوگو شاویز کے دور میں کئی سیاسی عہدوں پر فائز رہے ہیں اور انہوں نے موجودہ صدر میڈرو کے ساتھ بھی اچھے تعلقات بنا رکھے ہیں جس کی بنیاد پر وہ ابھی ملک میں ایک مضبوط اور صدر کی نگاہ میں قابل اعتماد شخص ہیں۔
ہفتہ 8 جمادی الاول 1438ہجری – 4 فروری 2017 شمارہ نمبر {13948}