سعویہ کی لبنان کی طرف سرگرم واپسی

بيروت: "الشرق الاوسط” لبنان کی طرف سعودی عرب خلیج کے وزیر مملکت ثامر السبہان کے دورہ کی وجہ سے ریاض اور بیروت کے تعلقات مثبت انداز میں شروع ہو گئے ہیں۔ سعودی عرب کی طرف سے سرگرم واپسی کی خبر اس وقت ملی جب لبنانی صدر جنرل مائکل عون کو اس […]

سعویہ کی لبنان کی طرف سرگرم واپسی
8

بيروت: "الشرق الاوسط”

لبنان کی طرف سعودی عرب خلیج کے وزیر مملکت ثامر السبہان کے دورہ کی وجہ سے ریاض اور بیروت کے تعلقات مثبت انداز میں شروع ہو گئے ہیں۔ سعودی عرب کی طرف سے سرگرم واپسی کی خبر اس وقت ملی جب لبنانی صدر جنرل مائکل عون کو اس بات کی خبر دی گئی کہ سعودیہ لبنان میں اپنے سفیر علی عواض کی جگہ پر عنقریب اپنا دوسرا سفیر متعین کرنا چاہتا ہے۔ سفیر علی گزشتہ گرمی کے موسم میں لبنان سے واپس آگئے تھے اور اب تک کسی کو ان کی جگہ پر نہیں بھیجا گیا تھا۔ عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاسوں سے متعلق لبنان کے نقطۂ نظر کی وجہ سے دونوں ملکوں کے تعلقات کے درمیان کشیدگی تھی۔

سبہان نے کہا کہ اس ملاقات کا مقصد ان موضوعات کے سلسلہ میں گفتگو کرنا ہے جن پر صدر عون اور خادم حرمین شریفین کے درمیان معاہدہ ہوا ہے۔ صدر عون نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ انہوں نے اپنے وزراء کو دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ نکات سے متعلق تمام انتظامات کو مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہے۔ واقف ذرائع نے "الشرق لاوسط” کو باخبر کیا ہے کہ سبہان نے صدر عون کو اس بات کی اطلاع دی ہے کہ خادم حرمین شریفین لبنان میں سعودیہ کے نئے سفیر کو متعین کرنا چاہتے ہیں اور لبنانی حکومت کو اس کی خبر سفارتی طریقوں سے پہنچائی جائے گی۔ عرب ذرائع نے ا”لشرق الاوسط” سے بتایا ہے کہ وزیر سبہان نے عام طور پر خلیجی سیاحوں اور خاص طور پر سعودی سیاحوں کی حفاظت کے لئے سیکورٹی اداروں کی طرف سے کی جانے والے حفاظتی اقدامات پر  لبنانی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

منگل 11 جمادی الاول 1438ہجری – 7 فروری 2017 شمارہ نمبر {13951}