اردوغان کا عوام سے صواب دیدگی کا مطالبہ
انقرة: سعيد عبد الرازق ترکیا میں کل صدر رجب طیب اردوغان کی جانب سے ایک آئنی ترمیم کی منظوری مل جانے کے بعد آئندہ 16 اپریل کو عوام سے رائے حاصل کرنے کا وقت قریب ہو چکا ہے اور اس ترمیم سے ان کو وسیع اختیارات حاصل ہونگے اور یہ بھی […]

انقرة: سعيد عبد الرازق
ترکیا میں کل صدر رجب طیب اردوغان کی جانب سے ایک آئنی ترمیم کی منظوری مل جانے کے بعد آئندہ 16 اپریل کو عوام سے رائے حاصل کرنے کا وقت قریب ہو چکا ہے اور اس ترمیم سے ان کو وسیع اختیارات حاصل ہونگے اور یہ بھی ممکن ہے کہ وہ 2029 تک صدر کے منصب پر برقرار رہیں۔
ترکی صدارت کے ایک اطلاعاتی مکتب کے بیان میں آیا ہے کہ اردوغان نے 18 مضمون پر مشتمل ترمیمات کے پیکج سے متعلق قانون کی منظوری دے دی ہے اور اسے سرکاری گزٹ میں نشر کرنے اور عوام کی تائید حاصل کرنے کے لئے وزیر اعظم کے حوالہ بھی کر دیا ہے۔
اردوغان کی طرف سے آئنی ترمیمات کی منظوری ہو جانے کے فورا بعد ترکی وزیر اعظم بن علی یلدرم نے اعلان کیا ہے کہ ان آئنی ترمیمات پر عوام کی طرف سے تائید حاصل کرنے کا پروگرام آئندہ16 اپریل کو شروع ہوگا اور یلدرم نے یہ بھی کہا کہ 16 اپریل کو عوام کی رائے حاصل کرنے کے لئے اس تجویز کو پیش کیا جائے گا۔
ترکی پارلیمنٹ نے حزب اختلاف نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے تعاون کے ساتھ جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ حکمراں پارٹی کی طرف سے پیش کردہ ترمیمات کو گزشتہ 21 جنوری کو قبول کر لیا تھا۔
ہفتہ 15 جمادی الاول 1438ہجری – 11 فروری 2017 شمارہ نمبر {13955}