نتن یاہو کی زیارت سے قبل ٹرمپ کی آبادکاری پر تنقید
تل ابيب: نظير مجلی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے اور اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کے درمیان متوقع ملاقات سے پانچ روز پہلے اسرائیلی آبادکاری کی وسعت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم سلامتی کی خدمت کرنا نہیں جانتے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا […]

تل ابيب: نظير مجلی
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے اور اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کے درمیان متوقع ملاقات سے پانچ روز پہلے اسرائیلی آبادکاری کی وسعت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم سلامتی کی خدمت کرنا نہیں جانتے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل پر ضروری ہے کہ وہ اپنے حرکات وتصرفات میں عقلمندی سے کام لے۔ اسی کے ساتھ اس بات کی بھی وضاحت کی کہ یہ آباد کاری فلسطینیں کی سر زمین میں دخل اندازی شمار کی جائے گی اور اسی سلسلہ میں دونوں جانبین دو دہائیوں سے مذاکرات کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ اسرائیل امن وسلامتی قائم کرنے کے سلسلہ میں ذرا عقلمندی سے کام لے کیونکہ ان طویل سالوں کی کشمکش کے بعد امن وسلامتی کا قیام ضروری ہے اور ممکن ہے کہ بڑے ہیمانہ پر امن قائم کرنے کے مواقع فراہم ہوں جس میں اسرائیل اور فلسطین دونوں کے لئے امن وسلامتی ہو۔ ہم محدود رقبہ کے سلسلہ میں گفتگو کر رہے ہیں اگر آبادکاری کے لئے زمیں لی جائے گی تو بہت تھوڑی سی زمین رہ جائے گی اور میں سمجھتا ہوں کہ اس آباد کاری سے امن وسلامتی کی خدمت نہیں ہوگی۔
ہفتہ 15 جمادی الاول 1438ہجری – 11 فروری 2017 شمارہ نمبر {13955}