سعودی اور ترکی کانفرنس میں موجودہ چیلنجوں سے متعلق گفتگو
ریاض: "الشرق الاوسط” کل ریاض میں منعقدہ ترکی اور سعودی عرب کانفرنس میں دونوں ملکوں مین علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والے واقعات اور چیلنجوں کے سلسلہ میں گفتگو ہوئی ہے۔ اس گفتگو میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اپنے ملک […]

ریاض: "الشرق الاوسط”
کل ریاض میں منعقدہ ترکی اور سعودی عرب کانفرنس میں دونوں ملکوں مین علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والے واقعات اور چیلنجوں کے سلسلہ میں گفتگو ہوئی ہے۔
اس گفتگو میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اپنے ملک کی نمائندگی کی ہے جبکہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے اپنے ملک کی نمائندگی کی ہے۔ اس کانفرنس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا ہے اور اس بات کا بھی جائزہ لیا ہے کہ دونوں ملکوں کے مابین تعاون کے کیا میدان ہو سکتے ہیں۔
ولی عہد شہزادہ محمد ابن نائف ابن عبد العزیز نے پرسو شام نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی حیثیت سے ترکی کے صدر سے ملاقات کر کے ریاض اور انقرہ کے نمایاں تعلقات سے متعلق گفتگو کی ہے۔ اسی طرح دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال، ترقی کے لئے کی جانے والی کوششوں، اس سلسلہ میں دونوں ملکوں کے نقطۂ نظر اور مختلف میدانوں میں خاص طور پر سیکورٹی کے میدان میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے طریقۂ کار سے متعلق گفتگو ہوئی ہے۔ ان کے علاوہ دہشت گردی اور اس کے خاتمہ سے متعلق بھی گفتگو ہوئی ہے۔
دوسری طرف سعودی ولی عہد شہزاده محمد بن سلمان نے بھی کل صدر اردوغان سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور ان کو مضبوط کرنے سے متعلق گفتگو کی ہے۔ اس کے علاوہ سعودیہ کی موجودہ پیش رفت اور امن وسلامتی قائم رکھنے کے لئے دونوں ملکوں کی طرف سے کی جانے والی کوششوں سے متعلق گفتگو ہوئی ہے جبکہ گفتگو کے درمیان دہشت گردی کا مسئلہ سر فہرست تھا۔
اس کے بعد ترکی کے صدر قطر کی زیارت کے لئے کل دوحہ پہنچے اور بحرین سے شروع ہونے والی ان کی خلیجی ممالک کی زیارت کا یہ تیسرا مرحلہ ہے۔
بدھ 19 جمادی الاول 1438ہجری – 15 فروری 2017ء شمارہ نمبر {13959}