ٹرمپ کی طرف سے فلسطینی واسرائیلی کشمکش کے ایک حل کی تائید
واشنگٹن: ہبہ قدسی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے زمام حکومت سنبھالنے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم سے اپنی پہلی ملاقات کے ذریعہ بہت سارے سیکورٹی چیلنجوں سے مقابلہ کرنے میں اسرائیل کی مدد کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ ٹرمپ نے اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے […]

واشنگٹن: ہبہ قدسی
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے زمام حکومت سنبھالنے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم سے اپنی پہلی ملاقات کے ذریعہ بہت سارے سیکورٹی چیلنجوں سے مقابلہ کرنے میں اسرائیل کی مدد کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
ٹرمپ نے اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل اور فلسطین کی طرف سے کئے گئے ہر معاہدہ کو قبول کرنے کو تیار ہیں حتی کہ اگر اس میں دونوں ملکوں کے مسائل کے حل نہ ہوں تب بھی وہ اسے قبول کر لیں گے۔
امریکی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم سے آبادکاری کے مسئلہ میں غور وفکر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسی طرح انہوں نے فلسطینیوں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ ناپسندیدگی کی کیفیت کو ختم کریں، اسرائیلیوں کے قتل کی سرگرمیوں سے باز آجائیں اور اسرائیل کو ایک اہم اور عظیم ملک کی حیثیت سے قبول کر لیں۔ ٹرمپ اور نتن یاہو میں سے ہر ایک نے واشنگٹن میں ایک بند ملاقات سے قبل پریس کانفرنس میں اشارہ کیا ہے کہ مذاکرات میں دونوں علاقوں کے اتحادیوں کو شریک کرنے کا امکان ہے۔
دوسری طر ٹرمپ نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ وہ ہرگر ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
جمعرات 20 جمادی الاول 1438ہجری – 16 فروری 2017 ء شمارہ نمبر {13960}